۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
برگزاری کلاس حفظ قرآن کریم در پرو

حوزہ / اسلامک ایسوسی ایشن کی جانب سے اس ملک میں حفظ قرآن کی کلاسز کا پہلا کورس منعقد کیا جا رہا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، لاطینی امریکہ کے ملک پیرو کی اسلامی انجمن نے پیرو میں حفظ قرآن کے پہلے کورس کے آغاز کا اعلان کیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق، یہ کلاسیں ہفتہ وار جمعہ اور ہفتہ کے دن بڑوں اور بچوں کے لئے علیحدہ علیحدہ منعقد کی جائیں گی۔ ان کورسز میں حفظ قرآن کی تعلیم پیرو کی اسلامک ایسوسی ایشن کے مذہبی ماہر شیخ احمد حامد کے توسط سے انجام پا ئے گی۔

قابل ذکر ہے کہ پیرو، لاطینی امریکی براعظم کے مغرب میں واقع 32 ملین سے زیادہ افراد پر مشتمل ایک ملک ہے۔ تازہ ترین مردم شماری کے مطابق اس ملک کے 76فیصد لوگ کیتھولک ہیں۔ 14 فیصد پروٹسٹنٹ ہیں، 4.8 فیصد دوسرے مذاہب کی پیروی کرتے ہیں اور 1.5فیصد غیر مذہبی ہیں۔ اس ملک میں مسلمانوں کی تعداد تقریباً 1500 افراد پر مشتمل ہے جن میں سے زیادہ تر شامی، لبنانی اور فلسطینی نژاد ہیں جو کہ "لیما شہر" میں رہتے ہیں۔

لاطینی امریکہ کے ملک پیرو میں حفظ قرآن کی کلاسز کا انعقاد

تبصرہ ارسال

You are replying to: .