حوزه نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، فلسطینی مزاحمتی تحریک حماس اور تحریک جہادِ اسلامی کے اعلیٰ سیاسی وفود مصر کے دارالحکومت قاہرہ پہنچ گئے ہیں جہاں یہ وفود مصر اعلیٰ حکام سے ملاقات اور فلسطین کی تازہ ترین صورتحال اور امن وامان کی بحالی کے حوالے سے تبادلہ خیال کریں گے۔
واضح رہے کہ مصر فلسطینی اور غاصب اسرائیلی حکومت کے درمیان ہونے والی کشیدگیوں میں ہمیشہ ثالثی کردار ادا کرتا رہا ہے۔
رپورٹ کے مطابق، قاہرہ کے دورے پر روانہ وفود میں فلسطینی مزاحمتی تحریکوں جہادِ اسلامی اور حماس اور حکومتی نگران کمیٹی کے اراکین شامل ہیں۔
قاہرہ پہنچنے والے مزاحمتی رہنماؤں میں حماس کے پولیٹیکل آفس کے دو ارکان زکریا ابو معمر اور روحی مشتهی شامل ہیں، جبکہ اسماعیل ھنیہ کی سربراہی میں تحریک حماس کا خارجہ وفد بھی عنقریب قاہرہ پہنچے گا۔
فلسطینی ذرائع ابلاغ کے مطابق، فلسطینی حکومتی نگران کمیٹی کا وفد عصام الدعالیس کی سربراہی میں مصر پہنچا ہے، جبکہ قدس نیوز کے مطابق، مصر کے دارالحکومت قاہرہ روانہ ہوئے جہادِ اسلامی کے وفد میں اس تحریک کے مختلف سیاسی دفاتر کے سربراہان اور رہنما موجود ہیں۔
فلسطینی مزاحمتی تحریکوں کے اعلیٰ سیاسی وفود مصر کے اعلیٰ حکام سے ملاقات کریں گے اور فلسطین کی تازہ ترین صورتحال اور امن وامان کی بحالی کے حوالے سے بات چیت بھی کریں گے۔