۵ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۵ شوال ۱۴۴۵ | Apr 24, 2024
مسجد اقصی

حوزہ/ فلسطینی ذرائع ابلاغ نے آج مسجد الاقصی کی بنیادوں کے نیچے صیہونی حکومت کی نئی کھدائیوں کی تصاویر شائع کی ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، آج (پیر، 29 مئی)کو فلسطینی میڈیا نے مسجد اقصیٰ کے قریب واقع صحن البراق میں نئی کھدائی کی اطلاع دی۔

گذشتہ ہفتے صیہونی حکومت کی کابینہ نے ایک اشتعال انگیز اور خطرناک اقدام کرتے ہوئے شہر بیت المقدس کو ایک یہودی شہر بنانے کے لئے مسجد اقصیٰ کی دیوار اور صحن البراق کے نیچے موجود ٹنل میں میٹنگ منعقد کیا تھا۔

 مسجد الاقصی کی بنیادوں کے نیچے صیہونی حکومت نے نئی کھدائی شروع کی

سال 2017 کے بعد سے مسجد اقصیٰ کے نیچے صیہونی حکومت کی کابینہ کا یہ دوسرا اجلاس تھا جس کے دوران اس نے دیوار البراق اور قدس کے پرانے حصے کے نیچے سرنگ اور ٹنل کھودنے کے لیے 17 ملین ڈالر پاس کرنے پر اتفاق کیا، اسرائیلی نیوز سائٹ "Ynet" نے لکھا ہے کہ صحن براق کا بجٹ جو پہلے 4 ملین شیکل (اسرائیلی کرنسی) تھا، 2023 میں بڑھا کر 8 ملین شیکل کر دیا جائے گا۔

صیہونی حکومت کے چینل 7 نے یہ بھی لکھا ہے کہ اس ملاقات میں مقامات مقدسہ کے سلسلے میں ایک میٹی بنائی جائے گی کہ جس کا کام بیت المقدس کو ایک یہودی شہر بنانا ہوگا۔

 مسجد الاقصی کی بنیادوں کے نیچے صیہونی حکومت نے نئی کھدائی شروع کی

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .