۱۷ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۲۷ شوال ۱۴۴۵ | May 6, 2024
علامہ سہیل اکبر شیرازی

حوزہ / مجلسِ وحدت مسلمین ضلع جھل مگسی بلوچستان کی جانب سے مسجد اقصیٰ حسینی محلہ گنداواہ میں بسلسلۂ شہادت حضرت امام جعفر صادق علیہ السلام مجلس عزاء انعقاد ہوا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، مجلسِ وحدت مسلمین ضلع جھل مگسی بلوچستان کی جانب سے مسجد اقصیٰ حسینی محلہ گنداواہ میں بسلسلۂ شہادت حضرت امام جعفر صادق علیہ السلام مجلس عزاء انعقاد ہوا۔ جس سے ایم ڈبلیو ایم کے صوبائی جنرل سیکرٹری علامہ سہیل اکبر شیرازی نے خطاب کرتے ہوئے کہا: ائمہ اطہار علیہم السلام کی زندگانی ہمارے لیے نمونہ حیات ہے۔

انہوں نے کہا: خانوادہ رسالت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو اللہ تعالیٰ نے ہر ناپاکی سے منزہ وپاک رکھا ہے۔ ائمہ اطہار علیہم السلام سرچشمہ علم وعمل ہیں۔ خاندان نبوت ورسالت کے چھٹے تاجدار امام جعفر صادق علیہ السلام کی شخصیت نگاہ قدرت میں ایک ایسے دریائے علم کی سی ہے جس سے امت اسلامیہ کے تشنگان علم ومعرفت کو سیراب ہونا ہے۔

انہوں نے کہا: آپ علیہ السلام دینی ودنیاوی علوم کے سرچشمہ اور بحر علم ومظہر عجائب ہیں۔ آپ علیہ السلام نے مدینہ منورہ میں دنیائے اسلام کی سب سے بڑی یونیورسٹی کی بنیاد رکھی۔ جس میں مختلف علوم کی تدریس فرمایا کرتے تھے۔ جس سے آپ علیہ السلام کے ہزاروں شاگرد کسب فیض کیاکرتے تھے۔

علامہ سہیل اکبر شیرازی نے مزید کہا: امام جعفر صادق علیہ السلام اپنے افضل واکمل ہونے کی بنا پر اپنے پدر بزرگوار کے جانشین قرار پائے۔ ظالم حکمران کی جانب سے آپ کو کئی بار زہر دیا گیا جس کی وجہ سے آپ کی شہادت واقع ہوئی۔

ائمہ اطہار (ع) کی زندگانی ہمارے لیے نمونۂ حیات ہے

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .