۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
تصاویر:برگزاری مراسم عزاداری شهادت امام جعفرصادق(ع) از طرف نماینده ولی فقيه در کاشان

حوزہ / ایران کے شہر نوش آباد کے امام جمعہ نے کہا: امام جعفر صادق علیہ السلام تشیع کو زندہ کرنے والے اور رسول خدا صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے دین کے مفسّر تھے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، ایران کے شہر کاشان کے حسینیہ علی اکبر (ع) میں امام جعفر صادق علیہ السلام کے یومِ شہادت کی مناسبت سے عزاداری اور مجلس عزا کا اہتمام کیا گیا۔ جس سے شہر نوش آباد کے امام جمعہ حجت الاسلام والمسلمین علوی نے خطاب کرتے ہوئے کہا: امام جعفر صادق علیہ السلام کے فضائل و مناقب کسی سے پوشیدہ نہیں ہیں۔

انہوں نے مزید کہا: امام جعفر صادق علیہ السلام لوگوں کی نظروں سے اوجھل ہو کر صدقہ و خیرات دیا کرتے، حاجتمندوں کی مدد کرتے اور لوگوں سے محبت و مہربانی سے پیش آتے تھے۔

شہر نوش آباد کے امام جمعہ نے کہا: امام جعفر صادق علیہ السلام نے مکتبِ تشیع کو زندہ کیا اور رسول خدا صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے حقیقی دین کو لوگوں تک پہنچایا۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .