۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
آیت الله العظمی وحید خراسانی

حوزہ/ شہادت حضرت امام صادق علیہ السلام کے سلسلے میں منعقد سہ روزہ مجالس کے پہلے کی مجلس میں آیت اللہ العظمیٰ وحید خراسانی نے شرکت کی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ہر سال کی طرح امسال بھی قم المقدسہ میں آیت اللہ العظمیٰ وحید خراسانی کے دفتر میں شہادت امام جعفر صادق علیہ السلام کے سلسلے میں مجالس عزا کا انعقاد کیا گیا، جس کی پہلی مجلس عزا میں آیت اللہ العظمیٰ وحید خراسانی نے خصوصی شرکت کی۔

رپورٹ کے مطابق، فقہ جعفری کے بانی اور موسس حضرت امام صادق علیہ السلام کی شہادت کے سلسلے میں مجالس دفتر آیت اللہ العظمیٰ وحید خراسانی میں سہ روزہ مجالس عزا کا انعقاد کیا گیا ہے جسے حجۃ الاسلام والمسلمین بندانی نیشاپوری خطاب فرما رہے ہیں، اور علی اصغر انصاریان نوحہ خوانی کے فرائض انجام دے رہے ہیں، اس سلسلے کی پہلی مجلس آج صبح 10:30 بجے سے منعقد ہوئی۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .