۵ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۵ شوال ۱۴۴۵ | Apr 24, 2024
وفات رسول اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم

حوزہ/ رحلت رسول اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور شہادت امام حسین مجتبی علیہ السلام کی مناسبت سے یورپ کے مختلف شہروں میں مجلس عزا کا انعقاد کیا گیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، رحلت رسول اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور شہادت امام حسین مجتبی علیہ السلام کی مناسبت سے یورپ کے مختلف شہروں میں مجلس عزا کا انعقاد کیا گیا۔

اہلبیت علیہم السلام اسلامی ثقافتی مرکز میں مجلس عزا کا انعقاد کیا گیا۔ مجلس عزا میں کورونا کی وجہ سے اس مرکز میں صرف ۴۰ افراد بشمول مرد و خواتین کی شرکت کی اجازت تھی جنہوں نے پہلے سے رجسٹریشن کررکھا تھا۔

آج شب شہادت امام علی رضا علیہ السلام کی مجلس منعقد کی گئ جو مقامی وقت کے مطابق سات بجے شروع ہوئی۔

برلین

امام علی علیہ السلام اسلامی مرکز برلین میں بھی گذشتہ رات رحلت رسول مکرم اسلام صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم شہادت امام حسن مجتبی علیہ السلام اور امام رضا علیہ السلام کی مناسبت سے مجلس عزا منعقد ہوئی۔مجالس میں شرکت کے لیے رجسٹریشن اور ماسک لازمی قرار دیا گیا تھا۔

ہمبرگ

ہمبرگ اسلامی مرکز میں بھی دو روزہ مجالس بمناسبت رحلت نبی مکرم اسلام حضرت محمد صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم اور انکے نواسوں امام حسن مجتبی اور امام رضا عليهما السلام کی شہادت کی مناسبت سے جاری ہیں۔ہر مجلس میں صرف ساٹھ عزادار شرکت کرسکتے ہیں وہ بھی رجسٹریشن کے ساتھ ممکن ہے۔

سوئیڈن

امام علی علیہ السلام اسلامی مرکز اسٹاک ہوم میں بھی تین روزہ مجالس کا سلسلہ شروع ہوچکا ہے جو ہفتے تک جاری رہیں گی۔تلاوت قرآن کریم، زیارات عاشورا، تقاریر، عزاداری اور نوحہ خوانی پروگرام کا حصہ ہے مجالس روزانہ شام ساڑھے چھ بجے شروع ہوں گی جنمیں صرف ساٹھ افراد کی شرکت کی گنجائش ہے۔مجالس سے برطانیہ کے حجت الاسلام والمسلمین علی شمالی خطاب اور حسين شيرازى نوحہ خوانی کی۔

ویانا

امام علی علیہ السلام اسلامی مرکز ویانا میں بھی رحلت رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم اور شہادت امام حسن مجتبی(ع) کی مناسبت رات سوا سات بجے مجلس ہوگی۔

مرکز کے ڈائریکٹر حجت‌الاسلام والمسلمین منتظری مجالس سے خطاب کررہے ہیں ، آج رات بھی شهادت امام رضا علیہ السلام کی مناسبت سے مجلس ہوگی۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .