حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،حضرت سید الشہداء امام حسین علیہ السلام اور ان کے باوفا اصحاب کی شہادت کے ایام میں حسینیہ امام خمینی میں مجالس عزا کا انعقاد کیا گيا ہے۔ رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی بھی مجالس میں شرکت کریں گے۔
کورونا کی وبا کے دوبارہ پھیل جانے اور میڈیکل پروٹوکولز پر عملدرآمد کی ضرورت کے سبب اس سال بھی پچھلے دو برس کی طرح، مجالس عزا کا یہ پروگرام، عوام کی عمومی شرکت کے بغیر اور صرف ایک خطیب اور ایک نوحہ خوان کی شرکت سے منعقد ہوگا۔
یہ پروگرام محرم الحرام کی ساتویں شب سے لے کر بارہویں شب (جمعرات چار اگست سے لے کر منگل نو اگست) تک منعقد ہوگا۔ مجلس اور نوحہ خوانی کا پورا پروگرام ہر رات ملک کے قومی میڈیا سے نشر کیا جائے گا۔