اتوار 2 جنوری 2022 - 13:34
ایام عزائے فاطمی کی مناسبت سے حسینیہ امام خمینیؒ میں پراگراموں کا اعلان

حوزہ/ رہبر انقلاب اسلامی کے دفتر نے ایک اعلامیے میں کہا ہے کہ امام خمینی امام بارگاہ میں ایام عزائے فاطمی میں مجلس کا پروگرام، لوگوں کی موجودگي کے بغیر منعقد ہوگا۔ مجالس میں رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی خامنہ ای شرکت  کریں گے۔ پروگرام ٹی وی چینلوں سے نشر کیا جائے گا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،رہبر انقلاب اسلامی کے دفتر نے ایک اعلامیے میں کہا ہے کہ امام خمینیؒ امام بارگاہ میں ایام عزائے فاطمی میں مجلس کا پروگرام، لوگوں کی موجودگي کے بغیر منعقد ہوگا۔ مجالس میں رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی خامنہ ای شرکت کریں گے۔ پروگرام ٹی وی چینلوں سے نشر کیا جائے گا۔

اعلامیہ حسب ذیل ہے؛

بسم اللہ الرحمن الرحیم

حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کے یوم شہادت کی مناسبت سے تعزیت پیش کرتے ہوئے اطلاع دی جاتی ہے کہ امام خمینی امام بارگاہ میں اس سال بھی مجالس و عزاداری کا پروگرام، کورونا کی بیماری کے جاری رہنے اور میڈیکل پروٹوکولز پر عمل کی ضرورت کے سبب لوگوں کی شرکت کے بغیر ہوگا۔ مجلس میں صرف ایک خطیب اور رثائی کلام پیش کرنے والے ایک ذاکر کی شرکت ہوگی۔ یہ پروگرام 3 جنوری 2022 سے جمعہ 7 جنوری 2022 تک مغرب و عشاء کی نماز کے بعد منعقد ہوگا۔ رہبر انقلاب اسلامی کی شرکت سے منعقد ہونے والے عزاداری کے اس پروگرام کو ہر شب ایران کے قومی نشریاتی ادارے کے چینل 1 اور دیگر ٹی وی چینلوں سے نشر کیا جائے گا۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .