حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کی شہادت کی مناسبت سے دفتر آیت اللہ العظمیٰ مکارم شیرازی میں تین روزہ مجالس فاطمی منعقد کی جائے گی، جس میں اس مرجع تقلید کی شرکت بھی متوقع ہے۔
دفتر آیت اللہ العظمیٰ مکارم شیرازی نے اعلان کیا ہے کہ حضرت صدیقہ شہیدہ فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کی یاد میں منعقد ہونے والی یہ مجالس بروز ہفتہ، اتوار اور پیر کو صبح ۱۰ بجے آغاز ہوں گی۔
مجالس سے حجۃ الاسلام والمسلمین صادقی واعظ، حجۃ الاسلام والمسلمین مؤمنی اور حجۃ الاسلام و المسلمین خورشیدی خطاب کریں گے، جبکہ یومِ شہادت کے موقع پر حضرت آیت اللہ العظمیٰ مکارم شیرازی کے بیانات سے بھی استفادہ کیا جائے گا۔
مقام: قم المقدسہ، خیابان شہدا (صفائیہ)، مدرسہ امام امیر المؤمنین علیہ السلام









آپ کا تبصرہ