۴ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۴ شوال ۱۴۴۵ | Apr 23, 2024
آیت اللہ العظمی مکارم شیرازی

حوزہ/ شعائر فاطمیہ کو زندہ رکھنے میں ہر ممکن کوشش کرنا ضروری ہے ایام فاطمیہ اول کو بھی ایام فاطمیہ ثانی کی طرح منایا جائے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ، حضرت آیت اللہ العظمی ناصر مکارم شیرازی نے ایام فاطمیہ کی مناسبت سے ایک پیغام میں فرمایا ہے کہ جن لوگوں کی معاشی صورتحال مضبوط ہے ان پر ضروری ہے کہ وہ اپنے دینی بہن بھائیوں کی مدد کریں اور ان کے دکھ درد کا مداوا کریں یقیناً ام الائمہ صدیقہ طاہرہ فاطمہ اطہر علیہا السلام کی ان پر خاص عنایت ہو گی۔

ایام فاطمیہ کی مناسبت سے مرجع تقلید حضرت آیت اللہ العظمی مکارم شیرازی کے پیغام کا متن حسب ذیل ہے:

بسم الله الرحمن الرحیم

ایام شہادت حضرت فاطمہ (س)  اہل بیت (ع) کی انمول میراث ہے آئمہ کرام علیہم السلام نے ہمیشہ اپنی مادر گرامی کی یاد اور مظلومیت کو زندہ رکھنے کی کوشش کی ہے۔

صدیقہ طاہرہ فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کے محب اور عقیدت مند جہاں کہیں بھی ہوں ایام فاطمیہ کو شاندار طریقے سے مناتے ہیں اور بلاشبہ انتہائی نازک صورتحال میں بھی چاہئے کورونا ہو یا نہ ہو اس اچھی  روایت اور سنت الہی سے ہرگز غافل نہیں ہوں گے لہذا ، توقع کی جاتی ہے اگر چہ کورونا کی بیماری کے پھیلنے کے پیش نظر اور شعبہ صحت کے اصولوں کی پابندی کے تناظر میں ایام فاطمیہ کی مجالس کو گذشتہ سالوں کی طرح منانا ممکن نہ ہو ، لیکن ان دنوں کی اہمیت کو نظرانداز نہیں کیا جانا چاہیے اور ہر ممکن طریقے سے شعائر فاطمیہ کو زندہ رکھنا ضروری ہے،خاص طور پر گھروں میں اور سوشل میڈیا کے ذریعے مجالس کا انعقاد کیا جائے اور اس بات پر خصوصی توجہ دیں کہ ایام فاطمیہ اول کو بھی ایام فاطمیہ ثانی کی طرح پر رونق اور شان و شوکت کے ساتھ منائیں الحمدللہ ہر سال ان ایام کو بہترین طریقے سے منایا جاتا ہے۔

ایام فاطمیہ کی مجالس سے خطاب کرنے والے عظیم خطباء اور مبلغین سے بھی توقع کی جاتی ہے کہ وہ ان دنوں میں مدافع ولایت حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کی عظیم قربانیوں کو بیان کریں گے۔

یہ یاد آوری کرنا بھی ضروری ہے دور حاضر کے معاشی بحران کو مدنظر رکھتے ہوئے ایام فاطمیہ میں،مؤمنین میں سے جن کی معاشی صورتحال مضبوط ہے ان پر ضروری ہے کہ وہ اپنے دینی بہن بھائیوں کی مدد اور ان کے دکھ درد کا مداوا کریں بے شک ان پر ام الائمہ صدیقہ طاہرہ فاطمہ اطہر (س) کی خاص عنایت ہو گی۔

خداوند متعال حضرت صدیقہ کبری (س) کی برکت سے مسلمانوں کو ہر قسم کی پریشانی سے نجات دے اور موجودہ کورونا وائرس کی آفت کو جلد از جلد رفع دفع فرمائے۔
إن شاءالله.

والسلام علیکم و رحمة‌اللہ وبرکاتہ
قم ـ ناصر مکارم شیرازی

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .