۴ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۴ شوال ۱۴۴۵ | Apr 23, 2024
آیت الله العظمی وحید خراسانی

حوزہ/ ایام فاطمیہ متوقف نہیں ہونا چاہیے بلکہ طبی ماہرین کی ہدایات اور مشوروں کے مطابق بہترین طریقے سے منایا جانا چاہیے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ، حضرت آیت اللہ العظمی وحید خراسانی نے ایام فاطمیہ کی مجالس کے انعقاد سے متعلق پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں فرمایا کہ ایام فاطمیہ متوقف نہیں ہونا چاہیے بلکہ طبی ماہرین کی ہدایات اور مشوروں کے مطابق بہترین طریقے سے منایا جانا چاہیے۔ 

مرجع تقلید حضرت آیت اللہ العظمی وحید خراسانی 

السلام علیکم! 

سوال: 
ایام فاطمیہ (س) کے موقع پر ، ایران سمیت دنیا بھر میں کورونا وائرس کے مرض کو مدنظر رکھتے ہوئے حضرت صدیقہ طاہرہ (س) کی شہادت کی مناسبت سے مجالس کے انعقاد کے بارے میں حضرت عالی کی رائے کیا ہے؟ اور حضرت زہرا (س) کی عزاداری برپا کرنے میں ہماری کیا ذمہ داری ہے؟

شکریہ!

مبلغین ، ماتمی انجمنیں اور ملک بھر میں ایام فاطمیہ منعقد کرنے والے منتظمین گروپ

جواب :
بسم الله الرحمن الرحیم
 
علیکم السلام

ایام فاطمیہ(س)کسی صورت متوقف نہیں ہونا چاہیے بلکہ طبی ماہرین کی ہدایات اور مشوروں کے مطابق بہترین طریقے سے منایا جانا چاہیے۔

5جمادی‌الاولی1442

تبصرہ ارسال

You are replying to: .