۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
تقدیر آیت الله موسوی جزایری از طیبه مخبر

حوزہ/ حوزہ علمیہ خوزستان کے سربراہ نے کہا کہ امام خمینی(رح) ایگزیکٹو اسٹاف کے سربراہ جناب ڈاکٹر مخبر کی بیٹی محترمہ طیبہ مخبر کی پہلے انسانی ٹسٹ کے عنوان سے ویکسین لگوانے کے لئے رضاکارانہ آمادگی کی خبر بہت خوش آیند ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اہواز ایران،حوزہ علمیہ خوزستان کے سربراہ آیت اللہ سید محمد علی موسوی جزائری نے آج صبح اپنے درس خارج کے آغاز میں ایرانی کورونا ویکسین کے انسانی ٹسٹ کا حوالہ دیتے ہوئے اس عظیم سائنسی کارنامے کی تعریف کی اور کہا کہ ایران دنیا کے ویکسین تیار کرنے والے ان چند ممالک میں سے واحد مسلمان ملک ہے جو کہ کورونا وائرس کی ویکسین تیار کرنے میں کامیاب ہوا اور یہ ہمارے لئے فخر اور اعزاز کی بات ہے۔

مجلس خبرگان رہبری کے خوزستانی عوامی نمائندے نے محترمہ طیبہ مخبر کی انسانی ٹسٹ کے لئے رضاکارانہ آمادگی پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ امام خمینی (رح) ایگزیکٹو اسٹاف کے سربراہ محترم ڈاکٹر مخبر کی بیٹی محترمہ طیبہ مخبر کی پہلے انسانی ٹسٹ کے عنوان سے ویکسین لگوانے کے لئے رضاکارانہ آمادگی کی خبر بہت خوش کن تھی۔

انہوں نے مزید کہا کہ ان معاملات میں حکومتی اعلیٰ عہدیداروں اور ان کے اہل خانہ کی پیش قدمی سے معاشرے میں امید کی لہر دوڑتی ہے۔ یقیناً، یہ خوزستانی عوام کے لئے بھی اعزاز کی بات ہے کہ مرحوم آیت اللہ مخبر کے گھر اور دزفول شہر سے تعلق رکھنے والی ایک خاتون رضاکارانہ طور پر ویکسین لگوانے کی آمادگی کا اعلان کرتی ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .