۱ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۱ شوال ۱۴۴۵ | Apr 20, 2024
حجت السالام سید مرتضی حسینی

حوزہ/ قزوین میں اسلامی آزاد یونیورسٹی کے بورڈ آف ٹرسٹی کے ممبر نے طلباء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سردار سلیمانی  کبھی بھی اپنی ذمہ داریوں سے غافل نہیں رہے ،جہاد فی سبیل اللہ میں پرواہ کیے بغیر پیش قدمی کرتے تھے اور خدا کی راہ میں کسی بھی سرگرمی سے گریز نہیں کرتے تھے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ، قزوین سے ، حجت الاسلام و المسلمین سید مرتضیٰ حسینی نے ہفتہ بصیرت کے پروگرام میں حوزہ علمیہ شیخ الاسلام قزوین کے اساتذہ اور طلباء سے شہدائے مقاومت اور شہید میجر جنرل قاسم سلیمانی کی برسی کی مناسبت سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سردار سلیمانی ہمیشہ اپنے آپ کو ولی فقیہ کا سپاہی قرار دیتے تھے اور بار بار اپنی تقریروں میں کہتے تھے کہ اگر قیامت کے روز سرخرو ہونا چاہتے ہو تو  اپنے آپ کو امام خامنہ ای کا فرمانبردار بنائیں  اور ہمیشہ رہبر معظم انقلاب کی پیروی کریں۔

انہوں نے اس بات کی نشاندہی کی کہ شہید سردار سلیمانی  کبھی بھی اپنی ذمہ داریوں سے غافل نہیں رہے، جہاد فی سبیل اللہ میں پرواہ کیے بغیر پیش قدمی کرتے تھے اور خدا کی راہ میں کسی بھی سرگرمی سے گریز نہیں کرتے تھے۔

سابق رکن پارلیمنٹ نے بیان کیا کہ آج کی دنیا میں الحاج قاسم سلیمانی جیسے لوگ بہت نایاب ہیں اور ہمیں اپنے بچوں کو خالص اسلامی اخلاقیات سے آراستہ کر کے آگے لانے کی کوشش کرنی چاہیے۔

انہوں نے ہفتہ بصیرت کی مناسبت سے تبریک پیش کی اور کہا کہ اگر رہبر معظم انقلاب اسلامی کی رہنمائی اور بصیرت نہ ہوتی اور اسی طرح ملت ایران میداں میں حاضر نہ رہتی تو یہ نظام زندہ نہ رہتا۔

حجت الاسلام سید حسینی نے واضح کیا کہ کوئی بھی عہدیدار جو مقام معظم رہبری کے فرامین پر عمل درآمد نہ کرے اسے شکست ہو جائے گی کیونکہ امام خامنہ ای کی ساری فکر نظام اسلامی اور ملت ایران  کے تحفظ پر مبنی ہے۔

انہوں نے ایام فاطمیہ کی مناسبت سے تعزیت کا اظہار کیا اور کہا کہ حضرت زہرا (س) ولایت کی سب سے بڑی پرچم بردار اور محافظ ہیں، کیونکہ پیغمبرِ اِسلام حضرت محمد صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی وفات کے بعد جب آپ کی عظیم بیٹی نے دیکھا کہ علی علیہ السلام کا دفاع کرنے والا کوئی نہ تھا تو حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا ولایت کے اہم حامیوں کی حیثیت سے میدان میں داخل ہوئیں۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .