۷ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۷ شوال ۱۴۴۵ | Apr 26, 2024
محمد حسین بہشتی حوزہ علمیہ مشہد مقدس  

حوزہ/ خداوند متعال نے فرمایا: اور خبر دار راہ خدا میں قتل ہونے والوں کو مردہ خیال  نہ کرنا وہ زندہ ہیں اور اپنے پروردگار کے یہاں رزق پا رہے ہیں۔

تحریر: محمد حسین بہشتی حوزہ علمیہ مشہد مقدس
 
حوزہ نیوز ایجنسی |

اسلامی نقطہ نظر سے شہید اور شہادت ایک مستقل عنوان ہے۔قرآن اور احادیث کی روشنی میں اس عنوان کو تفصیل کے ساتھ بیان کیا جا سکتا ہے ـ

وَلا تَحْسَبَنَّ الَّذِينَ قُتِلُوا فِي سَبِيلِ اللَّهِ أَمْوَاتًا ۚ بَلْ أَحْيَاءٌ عِنْدَ رَبِّهِمْ يُرْزَقُونَ۔

اور خبر دار  راہ خدا میں قتل ہونے والوں کو  مردہ خیال  نہ کرنا وہ زندہ ہیں اور اپنے پروردگار کے یہاں رزق پا رہے ہیں۔ 
 ہمارا مقصد یہاں پر  مستقل کتاب لکھنا نہیں ہے بلکہ موجودہ حالات کے تناظر میں  شہید سردار سلیمانی کی شخصیت کے ایک پہلو پر  روشنی ڈالنا ہے تاکہ حقیقت سے لوگوں کی توجہ اِدھر  اُدھر نہ ہو جائے ویسے تو سردار  سلیمانی کی ہمہ جہت  شخصیت پر ایک مستقل کتاب کی ضرورت ہے تاکہ ان کی زندگی پر مفصل واقعات درج ہوں، انشااللہ جلد یہ کام  بھی ہو جائےگا  تاہم فی الحال  مختصر طور پر ان کی شہادت  سے جو اثرات مرتب ہوئے اس پر روشنی ڈالتے ہیں ۔ 
  الحمد للہ یہ بات تو سبھی  جانتے ہیں کہ سردار قاسم سلیمانی سپاہ قدس برگیڈ کے جنرل تھے  ویسے بھی دنیا  کے مختلف ممالک کی فوج کے ہزاروں جنرل ہوتے ہیں اسی طرح جنرل  سلیمان بھی ایک جنرل تھےمگر خود ایران کے اندر مختلف افواج میں جنرل نہیں ہوتے ہیں ؟ میں آپ کو ان تمام جرنلوں میں اور جنرل  قاسم سلیمانی میں جو فرق اور امتیاز ہے اسے واضح کرنا چاہتا ہوں !جنرل قاسم سلیمانیطکی شہادت کے بعد ایران میں اور بین الاقوامی سطح پر جو اثرات دیکھنے کو ملیں اس سے اندازہ ہوتا ہے کہ  جنرل قاسم سلیمانی کی  شخصیت کا نمایاں پہلو یہ ہے  کہ وہ ایک الہی ،ربانی اور  عرفانی شخصیت تھے! میری  نظر میں سردار قاسم سلیمانی ایران اورعراق جنگ سے لیکر  اب تک مسلسل خدا کی راہ  میں جہاد باالسیف اور اس کے ساتھ ساتھ جہاد بالنفس میں مصروف تھے۔ قرائن اور ان کی روش ،منش اور بینش سے یہ  بات نمایاں ہے کہ جس نے آپ کی شخصیت کو جاویداں بنا دیا ہے وہ آپ کا اخلاص عمل تھا آپ کا اخلاص عمل ، بصیرت اور معرفت نے آپ کی شخصیت کو چار چاند لگا دیا ہے میں دنیا  والوں سے سوال کرنا چاہتا ہوں؟ آپ کی شہادت   نے آپ کو جاویداں بنا دیا ہے  کیا یہی فزت و رب الکعبۃ کا اصل معنی نہیں ہے !جس کو مولائے کائنات علی بن ابی طالب  علیہ السلام نے فرمایا تھا ،  تاریخ  اسلام اور تشیع  میں ہی یہ چیز ہمیں ملتی ہے اسی  شہادت کے موقع پر ہی فزت و رب الکعبۃ کو علی علیہ السلام نے اعلان کیا، دوسرا اعلان حسین بن علی علیہ السلام نے میدان کربلا میں بتایا جو شہید انسانیت ہیں ،تیسرے مرحلے میں شہید  سردار  قاسم سلیمانی کی شہادت نے بتا دیا ۔ تاریخ بشریت میں کسی جنرل یا کسی شخصیت کو اتنے شاندار طریقے سے لوگوں نے سڑکوں پر نکل کر اظہار عقیدت کیا ہو کم نظیر ہیں۔ میری نظر میں یہ معجزہ کی حیثیت رکھتا ہے،  کرڑوں کی تعداد میں لو گ گھروں سے باہرنکل آئے اور تشییع کی! یہ آپ کے جہاد  بالنفس کی انتہا کی وجہ سے تھا، پس ہر مسلمان اور مؤمن کو چاہیے کہ وہ اپنے شعبہ ہای زندگی اور سلیقہ ہای زندگی کے ساتھ  اخلاص عمل اور خدا  کو سامنے رکھیں ۔ قاسم سلیمانی کی شہادت میں،  ہمیں  اللہ کی پیارو محبت کی ایک جھلک  نظر آئی ۔ میں سمجھتا ہوں آج کے بعد مختلف قلم کاروں، مختلف تجزیہ و تحلیل پر  مشتمل رپو ٹسں  اور مقالہ تحریر  کریں گے ! میری نظر میں آپ کی ان تمام خدمات آپ کے اخلاص کے اندر  پوشیدہ تھیں، جس کی وجہ سے آپ کی شخصیت کو آپ کی شہادت نے جاویداں بنا دیا۔  
میں اس سلسلہ میں چند نکات  عرض کر دنیا ضروری سمجھتا ہوں :
 1-پیغمبر اکرم (ص) نے حضرت  علی علیہ السلام کو شہادت کی خبر دیتے ہوئے فرمایا: یا علی! آپ  اس ملت کے شقی ترین شخص کے ہاتھوں شہید ہوں گے ،اسی طرح سردار  قاسم سلیمانی کی شہادت  بھی اس دنیا کے سب سے بڑے شیطان  امریکہ کے  شقی  ترین شخص کے ذریعے واقع ہوئی، جس نے فلسطین  ، لبنا ن، شام ، عراق ، افغانستان ، بحرین ، لبیا ، مصر اور یمن میں ہزاروں انسانوں کو قتل کر دیا اور اس کے علاوہ دیگر  ممالک میں بھی امریکہ کے بلیک و اٹر کے ذریعے  مختلف شخصیات اور افراد کو خون سے رنگین کیا، ایسے سفاک او رخونخوار کہ ہاتھوں سے سردار  سلیمانی اور ابو  مہدی المہندس اور ان کے رفقاء کی شہادت واقع ہوئی جس کی طرف اشارہ کرتے ہوئے رہبر انقلاب حضرت آیت اللہ خامنہ ای دامت برکاتہ نے  واضح طور پر فرمایا:یہ خود  ایک بہت بڑا امتیاز ہے و گرنہ کسی معمولی دہشت گرد کے ہاتھوں بھی شہید ہو سکتا تھا! شہید کی جتنی بڑی شخصیت تھی اتنے ہی شقی تھے وہ لوگ  جنہوں نے ان کا خون  بہایا ! 
2۔ آپ کی شہادت کی خبر سے  خود بخود لوگوں کے دلوں میں غم واندوہ کے آثار  نمایاں  ہوگئے یہ صرف الہی کام ہو سکتا ہے یہ کسی تنظیم یا ادارے کی تبلیغ سے نہیں ہو سکتا ؟  آپ کی شہادت سے  فضاء میں ایک عجیب انقلاب رونما ہوا جس کا بہترین ثبوت آپ کی تشییع  ہے ۔
وقت نے بتا دیا کہ آپ کی شہادت نے بین الا قوامی حالات پر کیا اثرات چھورا ! ایرانی غیور قوم نے تو بتادیا کہ شہید قاسم سلیمانی کے قاتلوں سے سخت ترین انتقام لیا جائے گا اگر رہبر انقلاب اجازت دیں تو اس سیلاب کو ،اس طوفان کو دنیا کی کوئی طاقت نہیں روک سکتی ! قرینہ اور شواہد تو یہ بتا رہے ہیں کہ سخت انتقام لیا جائے گا! دنیا والے اور دنیا  کی حکومتیں، ابھی خواب غفلت میں ہیں وہ نہیں جانتے  کہ امریکہ کتنی بڑی غلطی کا مرتکب ہوا ہے ؟ دنیا والے خصوصاً امریکہ، اسرائیل  انشااللہ  جنرل قاسم سلیمانی  اور ابو مہدی المہندس  اور ان کے رفقاء کی شہادت  إِذَا زُلْزِلَتِ الْأَرْضُ زِلْزَالَهَا کی مانند ہو گی اور ظہور حضرت حجت علیہ السلام  کو قریب تر کرے گی۔
مرنے والے مرتے ہیں لیکن فنا  ہوتے نہیں
یہ حقیقت میں کبھی ہم سے جدا ہوتے نہیں

نوٹ: حوزہ نیوز پر شائع ہونے والی تمام نگارشات قلم کاروں کی ذاتی آراء پر مبنی ہیں حوزہ نیوز اور اس کی پالیسی کا کالم نگار کے خیالات سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .