۱ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۱ شوال ۱۴۴۵ | Apr 20, 2024
شہداء اور بیداری اسلامی

حوزہ/ جامعۃ المصطفی العالمیہ اسلام آباد کے زیراہتمام شہدائے مقاومت جنرل قاسم سلیمانیؒ اور ابومہدی مہندسؒ کی برسی کی مناسبت سے ایک سیمینار بعنوان شہداء اور بیداری اسلامی منعقد کیا گیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، جامعۃ المصطفی العالمیہ اسلام آباد کے زیراہتمام شہدائے مقاومت  جنرل قاسم سلیمانیؒ اور ابومہدی مہندسؒ کی  برسی کی مناسبت سے ایک سیمینار بعنوان   شہداء اور بیداری اسلامی منعقد کیا گیا جس کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا۔ جس  کے بعد شہدائے کی عظمت کا ترانہ پڑھا گیا جس میں تمام شہدائے کرام اور بالخصوص شہدائے بغداد کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔ جامعۃ المصطفی العالمیہ اسلام آباد اور جامعۃ المصطفی العالمیہ کراچی کے طلاب نے اشعار کی صورت شہدائے مقاومت کو بھرپورانداز میں خراج عقیدت پیش کیا اور شہداء سے دلی وابستگی کا ثبوت دیا۔ اس سیمینار میں جامعۃ المصطفی العالمیہ اسلام آباد اور جامعۃ المصطفی العالمیہ کراچی کے ہونہار طلاب نے تقاریر کیں اور شہداء کی عظمت کوبیان کیا۔ جامعۃ المصطفی العالمیہ شعبہ برادران اسلام آباد کے سربراہ مولانا انیس الحسنین صاحب نے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے سب مہمانان گرامی کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے اپنے قیمتی اوقات میں سے  وقت دیا۔انہوں نے شہدائے مقاومت کو اسلامی ہیرو قرار دیا جنہوں نے داعش جیسی خونخوار  اور اسلام دشمن تنظیم   کے ارادوں  ناکام بنایا۔انہوں نے مقدسات اسلام کا دفاع کیا اور اسی میں جان قربان کر دی۔

پروگرام کے مہمان خصوصی جامعۃ المصطفی العالمیہ شعبہ برادران کراچی کے پرنسپل ڈاکٹر سید نسیم حیدر زیدی صاحب  تھے انہوں نے اپنے  خطاب میں  شہید و شہدا کی عظمتوں کو بیان کیا  اور بتایا کہ قرآن کے مطابق وہ زندہ ہیں اور اپنے رب سے رزق پا رہے ہیں۔شہدائے مقاومت  راہ خدا میں شہید ہوئے ۔انہوں نے  شہید جنرل قاسم سلیمانی اور شہید ابومہدی مہندس کو زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا اور ان کی خدمات کو سراہا۔

جامعۃ المصطفی العالمیہ اسلام آباد شعبہ تربیت و ثقافت کے سربراہ  مولانا لیاقت اعوان صاحب سیمینار کے کوارڈینٹر تھے انہوں نے انتہائی منظم انداز میں سیمینار کے انعقاد کو یقینی بنایا۔اس پروگرام کے میزبان جامعہ کے طالب علم برادر محمد وسیم خان تھے جنہوں نے انتہائی احسن انداز میں اپنے فرائض سرانجام دیے۔

اس سیمینار میں جامعۃ المصطفی العالمیہ اسلام آباد اور جامعۃ المصطفی العالمیہ کراچی کے اساتید،طلاب اور مسئولین نے بھرپور شرکت کی۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .