۱۱ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۲۱ شوال ۱۴۴۵ | Apr 30, 2024
مولانا شمشیر علی مختاری

حوزہ/ پرنسپل مدرسہ جعفریہ کوپاگنج مئو: شہید صرف ایرانی عوام کے ہمدرد نہیں بلکہ تمام مظلوموں کے حامی تھے اور ہمارے ملک عزیز ہندوستان کے بہترین وفادار دوست تھے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،کوپاگنج مئو/ یاد شہداء مقاومت کے عنوان سے مدرسہ جعفریہ کے زہرا ہال میں ایک مجلس عزا برپا ہوئی۔جس میں مختصر تقریر مدرسہ کے پرنسپل حجۃ الاسلام و المسلمین مولانا شمشیر علی مختاری نے شہید قاسم سلیمانی کی دینداری، تقوی وپرہیز گاڑی کے ساتھ شجاعت و بہادری پر روشنی ڈالی۔

انہوں نے بتایا کہ بتایا کہ شہید صرف ایرانی عوام کے ہمدرد نہیں بلکہ تمام مظلوموں کے حامی تھے اور ہمارے ملک عزیز ہندوستان کے بہترین وفادار دوست تھے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ظالم حکمران شہید قاسم سلیمانی کے خون سے اتنا ہی خوف زدہ ہیں جتنا ان کی زندگی میں خود ان سے،آخر میں مرحوم مراجع اور شہداء مقاومت باالخصوص شہید قاسم سلیمانی اور ابو موسی مہندس کے لئے فاتحہ خوانی کی گئی۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .