۹ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۹ شوال ۱۴۴۵ | Apr 28, 2024
مجلس

حوزہ/ مولانا شمشیر علی مختاری پرنسپل حوزہ علمیہ مدرسہ جعفریہ نے مجلسِ غم سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کہ جس بی بی کا مال اتنا پاکیزہ تھا ک خدا وند کریم نے اسے اپنی طرف منسوب کرتے ہوئے فرمایا : میرے حبیب ! ’’ہم نے آپ کو تنگ دست دیکھا تو غنی نہیں بنا دیا‘‘تو جس کا مال دنیا اتنا پاکیزہ کہ خدا اسے اپنا کہے اس کی روح، اس کا دل بلکہ اس بی بی کا پورا وجود کتنا عظیم ہوگا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ،کوپاگنج،مئو/ حوزہ علمیہ مدرسہ جعفریہ کوپاگنج مئوکے زہرا ھال میں ماہ مبارک رمضان میں جاری قرآن خوانی ودرس اخلاق کے بعد دسویں تاریخ کو بمناسبت وفات ام المومنین، مادر خاتون جنت، ملیکہ عرب حضرت خدیجہ سلام اللہ علیہا ایک مجلس غم برپا ہوئی جس میں ساحل سلمہ نے منقبت اور جناب دلبر عباس میثم کوپاگنجی نے رحلت بی بی خدیجہ کی مناسبت سے پردرد نوحہ پیش کیا۔

بعدہ عالی جناب مولانا شمشیر علی مختاری پرنسپل مدرسہ جعفریہ نے ام المومنین کی پاکیزہ زندگی اور اسلامی وانسانی خدمات پر مشتمل خطاب کیا اپنے بیان میں مولانا موصوف نے کہا کہ جس بی بی کا مال اتنا پاکیزہ تھا ک خدا وند کریم نے اسے اپنی طرف منسوب کرتے ہوئے فرمایا : میرے حبیب ! ’’ہم نے آپ کو تنگ دست دیکھا تو غنی نہیں بنا دیا‘‘تو جس کا مال دنیا اتنا پاکیزہ کہ خدا اسے اپنا کہے اس کی روح، اس کا دل بلکہ اس بی بی کا پورا وجود کتنا عظیم ہوگا۔

اسی لئے تو رب کریم نے اس وجود مقدسہ کو نور زہرا سلام اللہ علیہا کا امین منتخب فرمایا، مجلس میں کثیر تعداد میں نوجوان، جوان،اور قوم وملت کے بزرگوں نے شرکت فرمائی، ان شاءاللہ پورے مہینے قرآن خوانی، اور ماہ مبارک کی مخصوص تاریخوں میں مجالس ومحافل کا یہ سلسلہ جاری رہے گا اور اٹھائیس رمضان المبارک بروز پنجشنبہ رات میں ساڑھے آٹھ (8/30) بجے جلسہ تلاوت ودرس کا اختتامی پروگرام منعقد ہوگا۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .