۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
علمائے پوروانچل

حوزہ/ مدرسہ جعفریہ کوپاگنج مئو میں سالانہ عظیم الشان جشن زہرا اور علمائے پوروانچل کا اہم جلسہ منعقد۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،کوپا گنج،مئو/ ہم جشن زہرا سلام اللہ علیہا اس لئے بھی مناتے ہیں کہ دنیا کو پیغام پہونچا سکیں کہ حضرت فاطمہ دختر رسول خدا صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ذات مقدسہ نہ صرف صنف نسواں بلکہ تمام انسانیت کے لئے ہدایت اور نمونہ عمل ہے۔احادیث میں ہے کہ جنت چار خواتین کی مشتاق ہے،ایک جناب مریم،دوسرے آسیہ،تیسرے خدیجہ ،چوتھے فاطمہ زہرا ؐ۔اور فاطمہؐ تمام عالمین کی عوتوں کی سردار ہیں۔

ان خیالات کا اظہار حجۃ الاسلام والمسلمین آقای مہدی مہدوی پور نمائندہ ٔرہبر معظم آیۃ اللہ العظمیٰ آقای خامنہ ای برائے ہند نے حضرت فاطمہ زہرا دختر رسول اللہ کی ولادت با سعادت کی مناسبت سے بتاریخ ۱۶؍جنوری بوقت ۸؍بجے شب مدرسہ جعفریہ کوپا گنج ضلع مئو میں اراکین ،اساتذہ و طلاب مدرسہ جعفریہ کوپاگنج کی جانب سے منعقدہ سالانہ عظیم الشان جشن زہرا زیر صدارت حجۃ الاسلام مولانا شمشیر علی مختاری مدیر مدرسہ جعفریہ کوپا گنج ضلع مئو میں خطاب کے دوران کیا۔

آیۃ اللہ شمیم الملت علامہ شمیم الحسن سربراہ جامعہ جوادیہ بنارس نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جناب فاطمہ زہرا ؐ کوئی نبی،رسول نہیں بلکہ معدن نبوت و رسالت اور مرکز عصمت و طہارت ہیں اور تمام جہان کی عورتوں کی سردار ہیں۔

جشن کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا ،اس کے بعد حجۃ الاسلام مولانا سید صفدر حسین پرنسپل مدرسہ امام جعفر صادق ؑ جونپور نے افتتاحی تقریر کی جس میں مدرسہ جعفریہ کی تعمیر و ترقی میں حجۃ الاسلام مولانا شمشیر علی مختاری کے گرانقدر خدمات پرکا فی روشنی ڈالی اور ان کی قومی و مذہبی اور تعلیمی و ثقافتی خدمات کو نہایت عمدہ الفاظ میں سراہا۔

حجۃ الاسلام مولانا شمشیر علی مختاری نےاپنی استقبالیہ تقریر میں مدرسہ جعفریہ کی مختصر تاریخ بیان کرتے ہوئے اراکین واساتذہ و طلاب مدرسہ جعفریہ کوپاگنج کی جانب سے جملہ مہمانا ن گرامی کا شکریہ ادا کیا۔

اس موقع پرز ہرا ایجو کینشنل اینڈ ویلفیر سوسائٹی کوپا گنج ضلع مئو کی جانب سے حجۃ الاسلام والمسلمین آقای مہدی مہدوی پور،آیۃ اللہ شمیم الحسن،حجۃ الاسلام مولانا سید صفدر حسین،حجۃ الاسلام مولانا ابن حسن املوی واعظ بانی و سرپرست حسن اسلامک ریسرچ سینٹر املو مبارکپور سمیت دیگر مہمانان خصوصی کی گل پوشی کی گئی اور خوبصورت یادگاری ’’جشن زہرا ؐ‘‘ شیلڈ پیش کی گئی۔

حجۃ الاسلام مولانا مظاہر حسین پرنسپل مدرسہ باب العلم مبارکپور ،حجۃ الاسلام مولانا سید محمد مہدی شہر اعظم گڑھ،حجۃ الاسلام مولانا سید محمد طاہر عابدی غازی پوری موسسِ حوزہ علمیہ جامعہ امام رضا ؑ محمد پور غازی پور، حجۃ الاسلام مولانا محمد حسن پرنسپل مدرسہ حسینیہ گھوسی،حجۃ الاسلام مولانا ناظم علی مدیر جامعہ حیدریہ خیرآباد بطور مہمانان خصوصی شریک ہوئے۔

جشن سے قبل بعد نماز مغربین زہرا ہال مدرسہ جعفریہ میں علمائے پوروانچل کا ایک خاص اور اہم جلسے کا انعقاد ہوا جس میں حجۃ الاسلام والمسلمین آقای مہدی مہدوی پور و آیۃ اللہ شمیم الحسن نے مشترکہ طور پر خطاب فرمایا اور مختلف دینی و تعلیمی و تبلیغی اورمذہبی و قومی امور و مسائل پر تبادلیہ خیالات کئے گئے۔

جشن زہرا ؑکے پروگرام میں قریب دو سو سے زیادہ پوروانچل کے مشاہیر علماء و افاضل و ائمہ جمعہ اور کثیر تعداد میں دینی مدارس کے طلاب و اساتذہ کرام و مومنین ذوی الاحترام نے شرکت کی۔اس پر مسرت موقع پر مدرسہ جعفریہ کی دو منزلہ پوری عمارت برقی قمقموں کی سجاوٹ سے بقعہ نور بنی ہوئی تھی۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .