۳۱ فروردین ۱۴۰۳ |۱۰ شوال ۱۴۴۵ | Apr 19, 2024
حرم محفل

حوزہ/ شہر مقدس قم حرم حضرت معصومہ سلام اللہ علیہا میں کشمیری طلاب مقیم قم کی جانب سے بسلسلہ ولادت باسعادت حضرت فاطمہ الزهراء ( س ) ایک محفل مقاصدہ انعقاد کیا گیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، شہر مقدس قم حرم حضرت معصومہ سلام اللہ علیہا میں کشمیری طلاب مقیم قم کی جانب سے بسلسلہ ولادت باسعادت حضرت فاطمہ الزهراء ( س ) ایک محفل مقاصدہ انعقاد کیا گیا۔

محفل کا آغاز تلاوت قرآن سے ہوا، اسکے بعد نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم پڑھی گئی، اس جشن میں بین الاقوامی شعراء نے اپنے منظوم کلام پیش کرتے ہوئے، کشمیر سے تشریف لائے مہمان خصوصی شاعر اہلبیت و مداح آل محمد (ص) نذیر احمد جوش كشمير نے بھی نذرانہ عقیدت پیش کئے اور سامعین کے دل جیت لئے۔

اس کے بعد نذیر احمد جوش نے کہا اگر چہ محفل حضرت فاطمة الزهراء (س)سے منسوب ہے ليكن میں اپنا کلام جناب ابوطالب علیہ السلام کی بارگاہ میں پیش کرتا ہوں کیونکہ حضرت ابوطالب علیہ السلام کی شخصیت سے تاریخ نے نا انصافی کی ۔

واضح رہے کہ پہلی بار کشمیری زبان کے شاعر نے کشمیری زبان میں کلام پڑھا، اور پھر مولانا مظفر بٹ نے خطابت كرتے ہوئے دعائیہ کلمات سے محفل کو اختتام تک پہنچایا۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .