۱۷ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۲۷ شوال ۱۴۴۵ | May 6, 2024
جش زہرا کرگل

حوزہ/ انجمن صاحب الزمان عج کے زیر کرگل میں مختلف مقامات پر محفل مسرت کا انعقاد کیا گیا جن میں سینکڑوں کی تعداد میں خواتین و حضرات نے شرکت کی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، روز ولادت باسعادت حضرت صدیقہ کبریٰ فاطمۃ الزھراء سلام اللہ علیہا کی مناسبت پر کر گل میں سانکو اور تے سورو میں انجمن صاحب الزمان عج کے زیر اہتمام الگ الگ محفل مسرت کا انعقاد کیا گیا جن میں سینکڑوں کی تعداد میں خواتین و حضرات نے شرکت کی۔

دوران محفل متعدد مکاتب کے طلبا نے منظوم نذرانہ و تقاریر پیش کیں ۔علاوہ از ایں دیگر منقبت خواں و مقررین نے سیرت فاطمی پر روشنی ڈالی ۔سانکو میں اس دوران فرانس کے میگزین "چارلی ہیبڈو" کی طرف سے رھبر معظم حضرت آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ائ کی شان میں گستاخی کی جسارت کر نے پر شدید غم و غصہ کا اظہار کیا گیا اور رھبر معظم انقلاب اسلامی کی حمایت میں فلگ شگاف نعرے لگائے گئے جس دوران وہ اپنے ہاتھوں میں رھبر انقلاب اسلامی کی تصاویر بلند کئے ہوئے تھے۔

انجمن صاحب الزمان عج کے جنرل سیکرٹری عباس بہشتی نے چارلی ہیبڈو کے اس عمل کو حالیہ ایران کی حالت سے مطلوبہ مقاصد حاصل کرنے میں ذلت آمیز ناکامی کے سبب بوکھلاہٹ قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس طرح کے بے ہودہ حرکات سے دشمن اسلام نے نہ ماضی میں کچھ حاصل کیا ہے اور نہ اب انہیں کچھ حاصل ہوگا بلکہ اس کے برعکس اس طرح کی حرکات خود ان کے ناپاک منصوبوں کے نقش برآب ثابت ہونے کا سبب بنیں گے اور رہبر معظم بفضل خداوند کریم پوری آن بان اور شان کے ساتھ طاغوت زمان کے منصوبوں کو اپنی مدبرانہ قیادت سے ناکام بناتے رہیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ جس طرح باطل قوتیں یک زباں ہوکر جمہوری اسلامی ایران اور رہبر معظم کے خلاف برسر پیکار ہے اس سے یہ بات واضح ہو جاتی ہے کہ دور حاضر میں اسلام ناب کی ترویج کرنے میں ان کے کلیدی کردار روز روشن کی طرح عیاں ہے۔

یہ محفل اذان ظہر کے ساتھ اختتام پذیر ہوئی اور بعد میں جناب قائم مقام چیئرمین حجت الاسلام سید جعفر رضوی کی امامت میں نماز جمعہ ادا کی گئی جنہوں نے اپنے خطبے میں سیرت طیبہ حضرت زھراء مرضیہ سلام اللہ علیہا پر سیر حاصل روشنی ڈالی اور موجودہ دور میں معاشرے کی گوناگوں مشکلات کو سیرت فاطمی پر نہ چلنے کا نتیجہ قرار دیا۔

انہوں نے زور دے کر کہا کہ آج حضرت زھرا سلام اللہ علیہا کے " خطبہ فدک" کی تفسیر کی اشد ضرورت ہے جس میں ظالم کے خلاف آواز بلند کرنے کا درس ملتا ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .

تبصرے

  • محمد حسین IN 11:57 - 2023/01/30
    0 0
    میں محمد‌حسین‌ کرگل لداخ سورہ سے ہوں ۔