حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، بسیج روحانیون امام خمینی ٹرسٹ کی جانب سے شہیدان مدافعان حرم سردار مقاومت قاسم سلیمانی و ابو مہدی المہندس اور انکے دیگر آٹھ باوفا ساتھیوں کی تیسری برسی کی مناسبت پر منعقد کی گئی نمائش اور شہداء مقاومت کی خدمات پر مشتمل پانچ روزہ پروگرام شام اختتام پذیر ہوا۔
اطلاع کے مطابق، مذکورہ نمائش میں مختلف بستیوں سے دارالقرآن کے طلباء طالبات کے ساتھ ساتھ ضلع ہیڈکوارٹر کے قرب و جوار اور دور دراز علاقوں سے مومنین و مومنات کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
اس سلسلے میں مختلف گاؤں کے دارالقرآن منجملہ دارالقرآن امام علی علیہ السلام واکھا، دارالقرآن شیخ ذاکری ٹی وی اسٹیشن،دارالقرآن امام خمینی اندو، دارالقرآن قاسم سلیمانی۔ٹی وی اسٹیشن، دارالقرآن شھید مدرس اقچہ مل،دارالقرآن علامہ طباطبائی برو کلونی ، دارالقرآن امام حسین علیہ السلام منجی گونڈ ، دارالقرآن جعفر طیار منجی خاص سے 430 طالب علموں،کمیٹی ممبران و اساتذہ کرام نے مذکورہ نمایشگاہ میں حاضری دے کر علماء کرام سے مستفید ہوئے۔
اس موقع پر شیخ محمد حسین اخلاقی ،مولانا ناصر علی پشکم ، شیخ ابراہیم کریمی، شیخ خادم حسین صادقی، مولانا محبوب علی صوت،شیخ علی اکبر ولایتی اندو، شیخ ذاکر حیدری اور شیخ علی ارمان نے طلباء کو شہداء کے ایثاروفداکاری ، راہ ولایت وانسانیت کے تئیں ان کے خدمات کے بارے میں روشنی ڈالی۔
اس نمایشگاہ میں ثانی زہرا حضرت زینب کبریٰ سلام اللہ علیہا کے شبیہ روضہ مبارک بھی بنا ہوا ہے جہاں پر حضرت زینب بنت علی علیہما السلام کی انسانیت ساز قربانی اور انکی شجاعت و دلیری اور مستکبرین کے خلاف ان کے بہادرانہ قیام بارے میں بچوں کو آگاہی دی گئی علاوہ امام خمینی کنونشن ہال میں طلباء وطالبات نے ترانے اور شہداء کےحوالے سے مختلف پروگرام پیش کیے۔
مذکورہ نمایشگاہ کے پروگرام بطور احسن اختتام پذیر ہوا، اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وایس چیرمین امور مذہبی امام خمینی میموریل ٹرسٹ جناب حجتہ الاسلام شیخ بشیر شاکر نے کہا کہ اس طرح کی تقریب وقت کی اہم ضرورت ہے اور ہماری نئی نسل کو شہداء کی ایثار و فدا کاری سے سبق حاصل کرکے ملک وملت کی خدمات کا گر سیکھنے چاہیے اور اپنے مستقبل کو علم و عمل سے تابناک بنانے کا سبق شہداء سے ضرور حاصل کریں موصوف نے بسیج روحانیون کی انتھک محنت اور بسیج امام کی ہمکاری کو سراہتے ہوے ان کا شکریہ ادا کیا۔
اس موقع پر انچارج بسیج روحانیون نے پروگرام کے شروع سے آخر تک زحمات کرنے والے بسیج روحانیون کے تمام ممبران ،پانچ روزہ تقریب میں تبلیغ کرنے والے مبلغین اور بچوں کو طعام و تبرک کی بندوبست کرنے والے مختلف دارالقرآنوں کے کمیٹی ممبران، بسیج امام کے رضاکاروں، مختلف میڈیا سے تعلق رکھنے والے افراد منجملہ موسی ہاشمی ،محمد علی برچے جنہوں نے طلباء وطالبات کو مخصوص تبرک دیا اور میڈیا سیل امام خمینی میموریل ٹرسٹ کے شیخ علی آصفی ، پبلک سیٹی سکریٹری بسیج روحانیون شیخ ایوب صابری اور مجلس عاملہ امام خمینی میموریل ٹرسٹ کے علاوہ شروع سے اب تک نمایشگاہ میں آنے والے دارالقرآنوں کے کمیٹی ممبران و اساتذہ کرام و طلاب مخصوصا دارالقرآن مرکزی کے معلمات و زینبیہ ویمن ویلفیر سوسائٹی کا شکریہ ادا کیا۔

حوزہ/ بسیج روحانیون امام خمینی ٹرسٹ کی جانب سے شہیدان مدافعان حرم سردار مقاومت قاسم سلیمانی و ابو مہدی المہندس اور انکے دیگر آٹھ باوفا ساتھیوں کی تیسری برسی کی مناسبت پر منعقد کی گئی نمائش اور شہداء مقاومت کی خدمات پر مشتمل پانچ روزہ پروگرام شام اختتام پذیر ہوا۔
-
تصاویر/ شہدائے مقاومت کی یاد میں کرگل میں عظیم الشان پروگرام کا انعقاد
حوزہ/ امام خمینی میموریل ٹرسٹ کرگل کے زیر اہتمام دار القرآن مرکزی زینبیہ کی طالبات نے شہدائے مقاومت کی یاد میں ایک بہترین پروگرام کا انعقاد کیا۔
-
شہدائے مقاومت کی یاد میں کرگل میں عظیم الشان پروگرام کا انعقاد
حوزہ/ امام خمینی میموریل ٹرسٹ کرگل کے زیر اہتمام دار القرآن مرکزی زینبیہ کی طالبات نے شہدائے مقاومت کی یاد میں ایک بہترین پروگرام کا انعقاد کیا۔
-
عتبہ الحسینیہ کی جانب سے شیخ ابراہیم زکزاکی کو امام حسین (ع) کے روضہ کا علم عطا +تصاویر
حوزہ/ شیخ زکزاکی نے طلباء کو اہل بیت و آئمہ معصومین علیہم السلام، خصوصاً حضرت امام علی علیہ السلام کی زندگی کو اپنا نمونہ بنانے کی بھی ترغیب دی اور انہیں…
-
بنگلور میں یادِ شھدائے راہ حق کی مناسبت سے سیمنار و مجلس عزاء کا اہتمام
حوزہ/ انجمن امامیہ کی جانب سے مسجد عسکری بنگلور میں یادِ شھداء کی مناسبت سے ”سیمنار و مجلسِ عزإ براہِ ایصال ثواب شھدائے اسلام“ کا اہتمام کیا گیا۔
-
ایم ڈبلیو ایم پاکستان کے زیر اہتمام تکریم شہداء کانفرنس کا انعقاد:
شہداء کی زندگی قابلِ فخر ہے تو ان کی موت قابلِ رشک
حوزہ / ایم ڈبلیو ایم ضلع اسلام آباد و راولپنڈی کے زیر اہتمام شہدائے اسلام کو خراج عقیدت و سلام پیش کرنے کے لیے تکریم شہداء کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔
-
-
تصاویر/ جموں میں یاد شہداء مقاومت
حوزہ/ مطہری ہوسٹل رائکا جموں کے زیر اہتمام مطہری ایجوکیشنل سوسائٹی کرگل میں یاد شہداء مقاومت منایا گیا۔
-
کرگل میں مختلف مقامات پر جشن زہرا (س) کا انعقاد
حوزہ/ انجمن صاحب الزمان عج کے زیر کرگل میں مختلف مقامات پر محفل مسرت کا انعقاد کیا گیا جن میں سینکڑوں کی تعداد میں خواتین و حضرات نے شرکت کی۔
-
شام کی قومی اسمبلی کے رکن کی حوزه نیوز ایجنسی کے ساتھ خصوصی گفتگو:
اقوام عالم کو مزاحمت کے مرحلے سے آگے بڑھ کر دشمن کا عملی مقابلہ کرنا چاہیئے: محمد رجا
حوزه/ شامی قومی اسمبلی کے رکن محمد رجا نے کہا کہ ہمیں خطے کی اقوام کی حیثیت سے مزاحمت و مقاومت کے مرحلے سے آگے بڑھ کر دشمن کا عملی مقابلہ کرنا چاہیئے۔…
-
تصاویر/ شہید قاسم سلیمانی کی تیسری برسی کے موقع پر کرگل میں مجلس ترحیم اور قرآن خوانی کا اہتمام
حوزہ/ سانکوارو تیسرو کرگل میں بسیج بقیہ اللّٰہ انجمن صاحب الزمان (عج) کرگل لداخ کی جانب سے شہید قاسم سلیمانی کی تیسری بر سی کے مقو پر خراج عقیدت پیش کیا…
-
ولادت حضرت زہرا (س) کی مناسبت پر معاون کمیٹی تنظیم المکاتب زون بارہمولہ کی طرف سے متعدد مقامات پر تقریب کا انعقاد
حوزہ/ معاون کمیٹی تنظیم المکاتب زون بارہمولہ کی طرف سے مکتب امامیہ ہانجیویرہ پٹن، مکتب امامیہ علی آباد اڈینہ اور مکتب امامیہ وترگام واگورہ میں یوم مادر…
-
محترمہ معصومہ نقوی:
حرم مطہر امام ہشتم (ع) میں شہداء اسلام کی برسی منانا اعزاز کی بات ہے
حوزہ / مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین کے وفد نے مشہد مقدس میں تجوید القرآن کے روزانہ کلاسز کے شیڈول کے علاوہ شہید قاسم سلیمانی کی برسی کے پروگرام میں خصوصی…
-
-
لکھنؤ میں یاد شہداء کے عنوان سے ہوا عظیم الشان اجتماع
حوزہ/ شہید جنرل قاسم سلیمانی اور شہید ابومہدی المہندس سمیت دیگر شہداء کی یاد میں پرانے لکھنؤ کے تاریخی روضہ فاطمان کے قریب واقع حضرت قاسم ہال میں ایک عظیم…
-
امام خمینی میموریل ٹرسٹ کو ریاستی سطح کے اعزاز سے نوازے جانے پر شاندار استقبال
حوزہ/امام خمینی میموریل ٹرسٹ کرگل کے شعبہ صحت کو ریاستی سطح کے اعزاز سے نوازے جانے پر مرکزی ادارہ کے طرف سے شاندار استقبالیہ تقریب کا اہتمام کیا گیا۔
-
ایام فاطمیہ کی مناسبت سے کرگل لداخ میں جمعیت العلماء اثنا عشریہ کرگل کے زیر اہتمام جلوس برآمد
حوزہ/ کرگل میں شدید سردی کے باوجود ضلع کے مختلف علاقوں سے ہزاروں کی تعداد میں محبان حضرت فاطمہ زہرا (س) نے جلوس عزا میں شرکت کرکے امام زمانہ (عج) کی خدمت…
-
-
دونوں شہید دہشت گردی اور اس کے حامیوں کے خلاف فتح کے سپہ سالار تھے: حجۃ الاسلام شیخ علی نجفی
حوزہ/ انہوں نے کہا: شہید قاسم سلیمانی اور شہید ابو مہدی المہندس دہشت گردی اور اس کی حمایت کرنے والی حکومتوں کے مقابلے میں فتح کے سپہ سالار اور ننگی تلوارتھے۔
-
ایام فاطمیہ کی مناسبت سے کرگل میں 13 جمادی الاول سے 3 جمادی الثانی تک مجالس عزاء کا انعقاد
حوزہ/ ایام فاطمیہ کی مناسبت سے جمعیت العلماء اثنا عشریہ کرگل کے زیر اہتمام 13 جمادی الاول سے 3 جمادی الثانی تک مجالس عزاء کا انعقاد کیا گیا۔
-
تصاویر/ قم المقدسہ میں ’کتاب دین‘ کے موضوع پر کتابوں کی نمائش
حوزہ/ ’کتاب دین‘ کے موضوع پر قم المقدسہ میں عظیم الشان نمائش کا اہتمام کیا گیا جس کا حوزہ علمیہ کی سپریم کونسل کے سکریٹری آیت اللہ حسینی بوشہری نے دورہ…
-
-
ولادت حضرت زہرا(س) کی مناسبت سے پیروان ولایت کے زیر اہتمام یک روزہ علمی نشست کا انعقاد
حوزہ/ حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا اور شہدائے مقاومت کی برسی کے سلسلے میں پیروان ولایت جموں وکشمیر کے اہتمام سے گاڈہ کھوڑ سوناواری میں یک روزہ علمی…
-
امام خمینی میموریل ٹرسٹ کرگل کے جانب سے شہدائے مقاومت کی یاد میں پروگرام کا انعقاد
حوزہ/ شھید حاج قاسم سلیمانی اور ابو مھدی المھندس کے یوم شھادت کی تیسری برسی کے مناسبت سے امام خمینی میموریل ٹرسٹ کرگل کے زیر اھتمام مرکزی جامع مسجد میں…
آپ کا تبصرہ