۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
شیخ علی نجفی

حوزہ/ انہوں نے کہا: شہید قاسم سلیمانی اور شہید ابو مہدی المہندس دہشت گردی اور اس کی حمایت کرنے والی حکومتوں کے مقابلے میں فتح کے سپہ سالار اور ننگی تلوارتھے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، آیۃ اللہ العظمیٰ الحاج حافظ بشیر حسین نجفی کے فرزند اور مرکزی دفتر کے مدیر حجۃ الاسلام شیخ علی نجفی نے داعشی دہشت گردوں کے خلاف لڑی جانے والی عظیم جنگ کی قیادت کرنے والے قائدین کی ارواح کے ایصال ثواب اور ان کی یاد کو باقی رکھنے کی غرض سے صوبہ بابل میں منعقدہ پروگرام میں شرکت فرمائی اور حاضرین سے خطاب کیا۔
انہوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ فتح و ظفر کے قائدین عراق کی سرزمین اور شہروں پر قابض دہشت گرد قوتوں کے خلاف عظیم فتح کےسربراہ اور سپہ سالار تھے، عراقی عوام اور عراق کی تاریخ میں ان کا بڑا مقام ہے اور یہ آنے والی نسلوں میں بھی رہیگا۔
انہوں نے مزید کہا: یہ سب پر واضح ہے کہ عراق کی برکات اور مقدسات کو پامال کرنے کی کوشش کی گئی اور ان دونوں شہیدوں نے بھرپور اس کا دفاع کیا اور جام شہادت نوش کیا۔
حجۃ الاسلام شیخ علی نجفی نے کہا: شہید قاسم سلیمانی اور شہید ابو مہدی المہندس دہشت گردی اور اس کی حمایت کرنے والی حکومتوں کے مقابلے میں فتح کے سپہ سالار اور ننگی تلوارتھے، میدان جنگ میں ان کا تذکرہ ہمیشہ رہیگا کیونکہ انہوں نے جرات اور بہادری کے میدان میں عظیم مجاہدین اس ملت کے سپرد کئے بلا شک و شبہ وہ فتح کے حقیقی سپہ سالار تھے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .