۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
کرگل۔ قاسم سلیمانی

حوزہ/ شھید حاج قاسم سلیمانی اور ابو مھدی المھندس کے یوم شھادت کی تیسری برسی کے مناسبت سے امام خمینی میموریل ٹرسٹ کرگل کے زیر اھتمام مرکزی جامع مسجد میں ۳ جنوری ۲۰۲۳ کو ایک عظیم الشان مجلس کا اھتمام کیا گیا جس میں علماء و ذاکرین کے علاوہ سینکڑوں انقلابی مومنین نے شر کت کی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،شہدائے مقاومت شھید حاج قاسم سلیمانی اور ابو مھدی المھندس کے یوم شھادت کی تیسری برسی کے مناسبت سے امام خمینی میموریل ٹرسٹ کرگل کے اھتمام سے مرکزی جامع مسجد میں ۳ جنوری ۲۰۲۳ کو ایک عظیم الشان مجلس کا اھتمام کیا گیا جس میں علماء و ذاکرین کے علاوہ سینکڑوں انقلابی مومنین نے شر کت کی۔
اس پرشکوہ محفل میں تلاوت کے بعد طلاب نے شھداء کو منظوم نذرانہ عقیدت پیش کیا۔ اس موقعہ پر حجت الاسلام شیخ حسنین رضوانی اور حجت الاسلام سید کاظم موسوی صابری نے شھیدوں کو بہترین الفاظ میں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے مومنین کو عملی طور پر ان کے نقش قدم پر چلنے کی تاکید کی۔
اس مناسبت پر چیرمین امام خمینی میموریل ٹرسٹ کرگل حجت الاسلام و المسلمین حاج صادق رجائی نے اپنے صدارتی خطبے میں شھید حاج قاسم سلیمانی کے مجاھدت کو پوری دنیا میں انسانیت کی سربلندی کے لیے ایک عظیم قربانی سے تعبیر کیا۔ اپنے بیان میں انہوں نے شھید قاسم سلیمانی کو مملکت ھند کا ایک شفیق دوست قرار دیا۔
انہوں نے مزید بتایا کہ شھید حاج قاسم نے مجاھد کی اصطلاح کو ایک مثبت قرانی تعبیر سے سرفراز کیا ہے۔ انہوں نے مومنین پر انقلاب سے گفتار کے علاوہ عملی طور پر متمسک رہنے کی تلقین کی اور کہا کہ شھید حاج قاسم سلیمانی کی طرح اطاعت کی توفیق اور گناہ و معصیت سے بیزاری ہی سچے انقلابی ہونے کا ثبوت ہیں۔ آخر میں انہوں نے مقام معظم رھبری و نظام۔ مقدس جمھوری اسلامی نیز باران رحمت کے لیے دعا کے ساتھ مجلس کو اختتام کیا۔ اس تقریب کی نظامت سیکرٹری بسیج روحانیون مولانا غلام عباس کراری نے انجام دیا۔
محفل کے فورا بعد امام خمینی ٹاور کے کنونشن ھال میں بسیج روحانیون (آئی کے ایم ٹی) کے طرف سے تیار کردہ تصویری نمائش کا چیرمین آئ کے ایم ٹی کے ہاتھوں افتتاح کیا گیا جس میں مختلف اسٹال نصب کرکے شھداء مقاومت اور شھیدان مدافع حرم کے قربانیوں کو اجاگر کیا گیا ہے۔
اس موقع پر ادارے کے ادبی و ثقافتی شعبہ "بزم ادب " کے اہتمام سے بھی فضائی مجازی کے توسط سے مسالمہ و مقالہ پر مبنی ایک پروگرام نشر کیا گیا۔علاوہ از ایں ضلع بھر میں ادارے سے منسلک مختلف دارالقرآن کے اساتید و طلباء نے بھی شھیدوں کے شان میں عقیدتی مجالس کا اھتمام کیا ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .