۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
محفل مدرسہ امام

حوزہ/ مجتمع آموزش عالی امام خمینیؒ قم المقدسہ ایران میں طلاب اردو زبان کی طرف سے اک محفل مقاصدہ کا اہتمام کیا گیا جس میں کثیر تعداد میں طلاب و مومنین نے شرکت فرمائی ۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، احیاء امر آل محمد ایک ایسا کام ہے جس کے لیے امام معصوم ؐرحمت کی دعا کرتا ہے، لہٰذا اسی امر کے احیاء کے لیے مجتمع آموزش عالی امام خمینیؒ قم المقدسہ ایران میں طلاب اردو زبان کی طرف سے اک محفل مقاصدہ کا اہتمام کیا گیا جس میں کثیر تعداد میں طلاب و مومنین نے شرکت فرمائی ۔

محفل کا آغاز تلاوت قرآن مجید سے ہوا جس میں بین الاقوامی شہرت یافتہ قاری جناب عاشق حسین کشمیری نے اپنی بہترین تلاوت کے ذریعہ مومنین کے قلوب کو منور کیا ۔

محفل میں جناب فیروز رنوی نے نظامت کے فرائض انجام دیئے ، ابتداء جشن میں مدرسے میں مقیم طلاب نے کلام پیش کئے اس کے بعد مہمان شعراء میں جناب احمد شہریار ، جناب عباس ثاقب ، جناب ذیشان بارہ بنکوی ، جناب ابراہیم نوری صاحب، جناب عامر نوگانوی ، جناب وجیہ الحسن ، جناب محفوظ ہلوری ، جناب غلام پنجتن ، جناب باقرؔنوی، جناب حیدر جعفری ، جناب عرفان عالم پوری ، جناب شارف الہ آبادی صاحب، جناب احسان احمد ، جناب عادل منظور نے بارگاہ عصمت و طہارت میں منظوم نذرانہ عقیدت پیش کیا۔بعد محفل منتظمین کی طرف سے شرکت کرنے والے طلاب و مومنین کا شکریہ ادا کیا گیا۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .