۸ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۸ شوال ۱۴۴۵ | Apr 27, 2024
فاطمیہ اسلامک سنٹر، علمی سمینار

حوزہ / مجلس علماء شیعہ پاکستان کی جانب سے فاطمیہ اسلامک سینٹر میں بلوچستان بھر کے علماء کے لیے ایک علمی سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں کوئٹہ اور اندرون بلوچستان سے علما، مبلغین اور ائمہ مساجد اور ائمہ جمعہ نے شرکت کی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،مجلس علماء شیعہ پاکستان کی جانب سے فاطمیہ اسلامک سینٹر میں بلوچستان بھر کے علماء کے لیے ایک علمی سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں کوئٹہ اور اندرون بلوچستان سے علما، مبلغین اور ائمہ مساجد اور ائمہ جمعہ نے شرکت کی۔

تصاویر دیکھیں:

فاطمیہ اسلامک سینٹر میں بلوچستان کے علماء کے لیے علمی سیمینار کا انعقاد

سیمینار کا آغار تلاوت کلام پاک سے کیا گیا جس میں کوئٹہ کے مشہور قاری قرآن جناب قاری عابد علی نے تلاوت کی۔ اس کے بعد برادر علامہ عبد الحمید نے نعت رسول صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم سے سیمینار کو منور کیا۔ اس کے بعد مجلس علما شیعہ پاکستان صوبہ بلوچستان کے صوبائی نائب صدر ذوالفقار علی سعیدی نے سیمینار سے خطاب کیا اور سیرت رسول (ص) اور اتحاد مومنین پر گفتگو کی۔

اس کے بعد کوئٹہ کے معروف منقبت خوان اشرف علی اخلاقی نے بارگاہ رسالت میں نذرانہ عقیدت پیش کیا اور اپنی خوبصورت اور دلنشین آواز میں نعت خوانی کی۔

آیت اللہ فاضلی بہسودی اور امام جماعت مسجد جامع خاتم الانبیا علامہ ڈاکٹر محمد موسی حسینی نے بھی سیمینار سے خطاب کیا اور فضائل نبی رحمت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم بیان کیے۔

ان کے خطاب کے بعد مشہور اور خوش آواز منقبت اور نوحہ خوان جناب طالب مہدی نے اپنی خوبصورت آواز میں رئیس مکتب شیعہ امام جعفر صادق علیہ السلام کی شان اقدس میں نذرانۂ عقیدت پیش کرکے محفل کو منور کیا۔

ان کے بعد مرکزی رہنما مجلس علما شیعہ پاکستان جناب سید ثمر علی نقوی صاحب نے سیمینار سے خطاب کیا اور شان رسالتِ مآب صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم بیان فرمائی اور مجلس علما شیعہ پاکستان کے اغراض و مقاصد پر روشنی ڈالی۔

ان کے بعد اجتماعی میدان میں ہمیشہ فعال آغا سید عادل شاہ نے نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم سے محفل کو منور کیا اور آخر میں صوبائی صدر مجلس علما شیعہ پاکستان اور امام جمعہ کوئٹہ علامہ علی حسنین حسینی نے سیمینار سے خطاب کرکے علما کو اتحاد اور ایک پلیٹ فارم پر جمع ہونے کی ضرورت پر زور دیا۔

قابلِ ذکر ہے کہ سیمینار میں امام جمعہ ہزارہ ٹاون علامہ سید حسن مبلغ، علامہ سید حسن حمیدی، امام جماعت امام بارگاہ کلاں علامہ رضوانی، امام جمعہ کوئٹہ علامہ سید ہاشم موسوی، امام جمعہ ڈیر مراد جمالی علامہ تجمل عباس جعفری، جناب علامہ محمد علی جعفری امام جمعہ گوٹھ دودہ خان سیال جعفر آباد, جناب علامہ سید مختار نقوی امام جمعہ گنداخہ، جناب علامہ عبد الحمید امام جمعہ چھوٹہ خان، جناب علامہ محمد یونس امام جمعہ چھلگری اور دیگر نے شرکت کی۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .