۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
صدر انجمن شرعی شیعیان

حوزہ/ آغا سید حسن الموسوی الصفوی نے امام عالیٰ مقام ؑ کے کردار و عمل کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ اکثر ائمہ معصومینؑ کی دلدوز شہادتیں دینی معاملات میں وقت کے حکمرانوں کی شر انگیز مداخلت اور قرآن و سنت سے منافی پالسیوں کا شاخسانہ ہیں کیوں کہ ائمہ معصومینؑ قرآن و سنت کے حقیقی محافظ اور وارث ہونے کے ناطے حکمرانوں کی اسلام دشمن پالسیوں پر خاموشی اختیار نہیں کرسکتے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،سلسہ امامت کی ساتویں کڑی حضرت امام موسیٰ کاظم ؑ کے یوم شہادت کی موقع پر جموں و کشمیر انجمن شرعی شیعیان کے اہتمام سے مرکزی امام باڑہ بڈگام میں ایک پروقار مجلس عزاء کا انعقاد ہوا جہاں وادی کے اطراف و اکناف سے آئے ہزاروں کی تعداد میں عقیدت مندوں نے شرکت کرکے امام عالیٰ مقامؑ کے تئیں اپنی والہانہ عقیدت کا اظہار کیا۔

اس موقع پر انجمن شرعی شیعیان کے صدر حجۃ الاسلام والمسلمین آغا سید حسن الموسوی الصفوی نے عقیدت مندوں کے جمع غفیر سے خطاب کرتے ہوئے حضرت امام موسیٰ کاظم ؑ کی سیرت طیبہ اور کردار و عمل کے مختلف گوشوں کی وضاحت کی۔

آغا صاحب نے کہا کہ امام موسویٰ کاظم ؑ کے دور امامت میں اسلامی سلطنت کا دائرہ کافی وسیع ہوچکا تھا تاہم خلافت اسلامیہ مکمل طور پر ملوکیت میں تبدیل ہو چکی تھی حکمران طبقہ اپنے سیاسی مفادات اور حکمرانی کے تحفظ کے لئے قرآن و سنت سے رو گردانی کی راہ اختیار کرتے چلے جا رہے تھے خانوادہ نبوت ؐ کی محترم اور معزز ترین علمی شخصیت اور وارث علم نبوت ؐ کی حیثیت سے وقت کے حکمران اپنے سیاسی عزائم کی راہ میں امام عالیٰ مقامؑ کی ذات قدسیہ کو سب سے بڑی رکاوٹ تصور کررہے تھے اس لئے امام عالیٰ مقامؑ کو17سال تک پابند سلاسل کرکے قید خانے میں ہی درجہ شہادت پر پہنچایا گیا۔

آغا صاحب نے کہا کہ اکثر ائمہ معصومینؑ کی دلدوز شہادتیں دینی معاملات میں وقت کے حکمرانوں کی شر انگیز مداخلت اور قرآن و سنت سے منافی پالسیوں کا شاخسانہ ہیں کیوں کہ ائمہ معصومینؑ قرآن و سنت کے حقیقی محافظ اور وارث ہونے کے ناطے حکمرانوں کی اسلام دشمن پالسیوں پر خاموشی اختیار نہیں کرسکتے۔

قرآن و سنت کے حقیقی محافظ اور وارث اسلام دشمن پالسیوں پر خاموش نہیں رہے گا، صدر انجمن شرعی شیعیان

تبصرہ ارسال

You are replying to: .