۹ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۹ شوال ۱۴۴۵ | Apr 28, 2024
انجمن شرعی شیعیان کے اہتمام سےایام فاطمیہؑ کی اختتامی مجالس کا انعقاد

حوزہ/ حضرت زہراؑ کی سیرت کا سب سے نمایاں پہلو نظام ولایت کی جستجو ہے، جو آپ ؑ نے اپنی مختصر ترین زندگی میں عشق عرفان الٰہی، زہد و تقویٰ اور تحفظ حق و انسانیت کے ایسے عناوین رقم کئے جو رہتی دنیا تک امت مسلمہ کے لئے سرمایہ نجات ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، جموں و کشمیر انجمن شرعی شیعیان کے اہتمام سے وادی کے طول و عرض میں ایام فاطمیہؑ کی مجالس جاری رہی جس میں خواتین کے لئے بھی الگ مجالس منعقد ہوئی آج ۳ جمادی الثانی بسلسلہ شہادت خاتون جنت جگر گوشہ رسول اسلام ؐ کی اختتامی مجالس کا انعقاد کیا گیا جن مقامات پر اس سلسلے کی مجالس عزاء کا انعقاد ہوا ان میں مرکزی امام باڑہ بڈگام،گلشن باغ بٹہ کدل سرینگر،امام باڑہ دندوسہ،امام باڑہ یاگی پورہ ماگام وغیرہ شامل ہیں۔

تصاویر دیکھیں:

انجمن شرعی شیعیان جموں وکشمیر کے اہتمام سےایام فاطمیہؑ کی اختتامی مجالس کا انعقاد

جہاں مرکزی ذاکرین کے علاوہ حجت الاسلام سید محمد حسین صفوی،حجت الاسلام سید ارشد حسین موسوی نے حضرت زہرا سلام اللہ علیھا کی مظلومیت کو اجاگر کیا۔اس سلسلے کا بڑا اجتماع مرکزی جامعہ مسجد بڈگام میں منعقد ہوا جس میں عقیدت مندوں کی خاصی تعداد نے شرکت کی۔

اس موقع پر انجمن شرعی شیعیان کے صدر حجۃ الاسلام والمسلمین آغا سید حسن الموسوی الصفوی نے حضرت فاطمۃ الزہرا ؑ کے فضائل اور سیرت و کردار کے مختلف گوشوں کی وضاحت کی۔

آغا صاحب نے کہا کہ حضرت زہراؑ کی سیرت کا سب سے نمایاں پہلو نظام ولایت کی جستجو ہے، جو آپ ؑ نے اپنی مختصر ترین زندگی میں عشق عرفان الٰہی، زہد و تقویٰ اور تحفظ حق و انسانیت کے ایسے عناوین رقم کئے جو رہتی دنیا تک امت مسلمہ کے لئے سرمایہ نجات ہیں۔

آغا صاحب نے فلسطینی مظلومین کے لئے بھی دعا کی۔آخر میں آغا صاحب نے کہا کہ ایک پر امن اور صالح معاشرہ کی تشکیل کے لئے سیرت فاطمہ علیھا السلام سے زیادہ کوئی موثر اور نتیجہ خیز راہ عمل نہیں ہے۔۔۔۔۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .