۲۲ آذر ۱۴۰۳ |۱۰ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 12, 2024
آغا حسن   

حوزہ/ آج ہم اگر عادلانہ نظام کی بات کرتے ہیں تو ہمارے سامنے حضرت علی ؑکی عادلانہ حکومت کے بے شمار نمونے موجود ہیں۔ امامت کے لئے منصوب ہونے کے باوجود آپ ؑنے حکمرانی عوام کے بے پناہ اصرار پر قبول فرمائی۔ عوام کا اصرار آپ ؑکی بے پناہ عوامی مقبولیت اور عوامی اعتماد کی دلیل ہے اور یہی جمہوریت کی اصل روح ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،امیرالمومنین حضرت علی ابن ابی طالبؑ کے یوم شہادت کے مناسبت سے جموں کشمیر انجمن شرعی شیعیان کے زیر اہتمام وادی کے طول و عرض میں مجالس عزا کا اہتمام کیا گیا مرکزی جگہوں قدیمی امام بارگاہ حسن آباد اور مرکزی امام بارگاہ بڈگام کے علاوہ امام بارگاہ یاگی پورہ ماگام میں تلاوت کلام کے بعد دن بھر مجالس اور مرثیہ خوانی کا اہتمام رہا اور ان اجتماعات میں عزاداروں کی بھاری تعداد نے شرکت کی۔

شب 19 رمضان المبارک سے بدستور شبھای احیا میں جہاں رات بھر دعا و اذکار اور مجالس کا سلسلہ وہی سرکارحجت الاسلام والمسلمين آغا سید مھدی رحمت اللہ علیہ کے نام پر آستان عالیہ بڈگام اور صدر دفتر پر قرآن خوانی کا اہتمام رہا۔

مرکزی امام باڑہ بڈگام میں امیر المومنین ؑکی عدالت اور مظلومیت کے حوالے لوگوں سے خطاب کرتے ہوئے انجمن شرعی شیعیان کے صدر حجت الاسلام والمسلمین آغا سید حسن الموسوی الصفوی نےکہا امیر المومنین علی ؑ کی شہادت ایک شخص یا فرد کی نہیں ایک سوچ، فکر اور نظریئے کی شہادت ہے۔ آج ہم اگر عادلانہ نظام کی بات کرتے ہیں تو ہمارے سامنے حضرت علی ؑکی عادلانہ حکومت کے بے شمار نمونے موجود ہیں۔ امامت کے لئے منصوب ہونے کے باوجود آپ ؑنے حکمرانی عوام کے بے پناہ اصرار پر قبول فرمائی۔ عوام کا اصرار آپ ؑکی بے پناہ عوامی مقبولیت اور عوامی اعتماد کی دلیل ہے اور یہی جمہوریت کی اصل روح ہے۔

ادھر قدیمی امام بارگاہ حسن آباد میں امام عالی مقام کی سیرت و کردار کے مختلف گوشوں کی وضاحت کرتے ہوئے نےامام جمعہ حجت الاسلام مولانا نثار حسین صاحب نے کہا کہ حضرت علی ؑ کو یہ امتیاز حاصل ہے کہ ان کی سیرت کے ہر پہلو سے ہر انسان استفادہ کرسکتا ہے۔ ایک عام مزدور سے لے کر ایک بااختیار حکمران تک کے تمام نمونے آپ ؑ کی حیات طیبہ میں نظر آتے ہیں جبکہ ذاتی زندگی میں ایک فرمانبردار بیٹے، وفادار بھائی، ذمہ دار شوہر اور قابل تقلید باپ کی حیثیت سے آپ کا عمل ہمارے لئے نمونہ عمل ہے۔

امام بارگاہ یاگی پورہ ماگام میں بھی امام عالی مقام کی شہادت پر مجلس و مرثیہ خوانی کا اہتمام رہا جہاں تنظیمی ذاکرین کے علاوہ حجت الاسلام سید محمد حسین صفوی نے امام عالی مقام کے مختلف گوشوں پر روشنی ڈالی۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .