مولا علی علیہ السلام
-
قرآن کریم کا ہر لفظ شان بلاغت اور روح فصاحت ہے: مولانا سید کلب جواد نقوی
حوزہ/ مولانا سید کلب جواد نقوی نے مجلس کو خطاب کرتے ہوئے کہا: عموما دو صدیوں میں زبانوں میں تبدیلیاں آ جاتی ہیں، الفاظ بدل جاتے ہیں اور اس کے معنی بھی تبدیل ہو جاتے ہیں، لیکن 1400 سال سے قرآن مجید آج بھی اپنی حقانیت کے ساتھ ہر زمانے میں مفہوم کے ساتھ ساتھ الفاظ میں بھی فصیح و بلیغ ہے کہ قرآن کا ہر لفظ شان بلاغت اور روح فصاحت ہے۔
-
غدیر؛ سماجی زندگی میں انسان کی کامیابی کا الہی انتظام
حوزہ/ غدیر انسان کی معاشرتی زندگی میں الہی دستورات کو عملی جامہ پہنانے کا دن ہے۔ اور انسان سے پوری تاریخ میں ڈایے گئے ظلم و جور، فسق و فجور کے خاتمہ کا عملی ثبوت ہے۔نیز غدیر میں اعلان ولایت سے ہی انسان کی ہر طرح کی سعادت اور سرخ روئی کی ضمانت ملتی ہے۔
-
عید غدیر سے عید مباہلہ تک ہفتہ ولایت پورے جو ش و خرو ش کے ساتھ منائیں :مولانا سیف عباس
حوزہ/ مولانا سیف عباس نقوی نے کہا کہ ہم دنیا کے تمام لوگوں سے اپیل کرتے ہیں25 جون 2024 کو 18ذی الحجہ کو عید غدیر ہے اوریکم جولائی 2024کو 24ذی الحجہ کو ’’عید مباہلہ ہے تو کیوں نہ ہم ان دونوں عیدوں کو ملا کر یعنی اعلان ولایت سے تصدیق ولایت تک پورا ہفتہ ولایت میں مختلف پروگراموں کا انعقاد کریں۔
-
مولا علی کی شان میں گستاخی کرنے والے بابا باگیشور کو جواب؛
اہل بیتؑ کا کسی دوسری کے ساتھ موازنہ نہیں کیا جا سکتا
حوزہ/ بابا باگیشور کی جانب سے مولا علی کی شان میں گستاخی کرنے پر حجۃ الاسلام والمسلمین مولانا علی حیدر فرشتہ، بانی و سرپرست اعلیٰ مجمع علماءوخطباء حیدرآباد دکن نے مذمتی بیان اور جواب دیا ہے۔
-
مولا علی سے محبت کرنے والا ہی رضی اللہ ہوتا ہے، مولانا یوسف مشہدی
حوزہ/ مولائے کائنات حضرت علی ابن ابیطالب سے محبت کرنے والا ہی در حقیقت رضی اللہ ہوتا ہے۔
-
شہادت امام علیؑ پر انجمن شرعی کے زیر اہتمام کشمیر میں مجالس عزا:
امیرالمومنین حضرت امام علی ؑکی ذات مکمل نمونہ عمل، آغا حسن
حوزہ/ آج ہم اگر عادلانہ نظام کی بات کرتے ہیں تو ہمارے سامنے حضرت علی ؑکی عادلانہ حکومت کے بے شمار نمونے موجود ہیں۔ امامت کے لئے منصوب ہونے کے باوجود آپ ؑنے حکمرانی عوام کے بے پناہ اصرار پر قبول فرمائی۔ عوام کا اصرار آپ ؑکی بے پناہ عوامی مقبولیت اور عوامی اعتماد کی دلیل ہے اور یہی جمہوریت کی اصل روح ہے۔
-
حسین آباد جھارکھنڈ میں سہ روزہ عزائے مولائے کائنات (ع) کا روایتی انداز میں اہتمام ہوا
حوزہ/ حسین آباد (جپلا) جھارکھنڈ صوبہ جھارکھنڈ میں شیعوں کی سب سے بڑی بستی حسین آباد ضلع پلاموں میں شہادت امیر کائنات کی مناسبت سے مجالس و جلوس کا اہتمام اپنے پرانے روایتی انداز میں ہوا۔
-
مثالی حکومت
حوزہ/ حکومت کی زمہ داری ہے کہ عوام کی مشکلات کے حل کے لیے قدم اٹھاییں امام علی کی نگاہ میں عوام کی رضایت وہاں تک ہے جہاں یہ احکام الہی سے ٹکراو نہ ہو اگر تصادم کا خطرہ ہو تو ایسی مواقع پر اولویت اور ترجیح احکام الہی کو حاصل ہے اس بناء پر امام علی علیہ السلام کی نظر تمام چیزوں پر فوقیت اور اولویت حق کو حاصل تھی تمام مصلحتوں پر بھی حضرت حق کو ترجیح دیتے تھے۔
-
پیغمبر اسلام (ص) کے تمام ظاہری اور باطنی دشمن حضرت علی (ع) اور ان کی اولاد کے دشمن بن گئے
حوزہ/ تاریخ اسلام کے مطابق رسول خدا (ص)کی جانگداز رحلت کے بعد آنحضور(ص) کے تمام ظاہری اور مخفی دشمن حضرت علی (ع) اور ان کی اولاد کے دشمن بن گئے۔حضرت علی (ع) اور ان کی اولاد کے ساتھ دشمنی میں ہندہ جگر خوارہ اور ابوسفیان کی اولاد پیش پیش تھی۔ حضرت علی (ع) نے جنگ جمل، جنگ صفین اور نہروان میں منافقین کے چہروں کو بے نقاب کیا۔
-
لکھنؤ میں عین الحیات ٹرسٹ کے زیر اہتمام حضرت علی (ع) کے سوگ میں مجلس
حوزہ/ عین الحیات ٹرسٹ نے چھوٹا امام باڑہ حسین آباد میں شہادت امام حضرت علی (ع) کے سوگ میں مجلس کا انعقاد کیا جس کو مولانا علی عباس خان صاحب نے خطاب کیا ۔
-
حُبٍّ علی علیہ السلام فکر و عمل سے ظاہر ہوتا ہے
حوزہ/ مولا علی علیہ السلام کی وصیت میں قابل ذکر بات یہ ہے کہ آپؑ نے فرمایا کہ میرا یہ نوشتہ جن جن تک پہنچے سب کو وصیت کرتا ہوں کہ اللہ سے ڈرتے رہنا اور اپنے امر کو منظم رکھنا۔ آپؑ کی وصیت ہر مرد و زن پر فرض ہے کہ اپنی زندگی کی آخری سانس تک عمل کرے!
-
علیؑ والے اپنے کردار و صفات حمیدہ سے پہچانے جاتے ہیں، مولانا سید شباب حیدر
حوزہ/ مولانا موصوف نے حضرت علی ابن ابی طالب علیہ السلام کی عظمت، فضیلت، اور کمال سے شرکائے مجلس کے قلوب کو منور کیا اور نوجوانوں کو مخاطب کرتے ہوئے ارشاد فرمایا کہ عشقٍ علیؑ کو اپنے ادب، علم، فکر، عمل، اخلاق، فہم و ادراک سے معاشرے میں عیاں کریں۔
-
ماہ احساس و طاعت،
بیدار ذات کا نام، مولا علی علیہ السلام
حوزہ/ ذہن انسانی کی گردش میں یہ سوال ابھرتا ہیکہ اس قاتل کو نماز کے لیے کیوں جگایا اسکی نماز کا تو ویسے بھی کوئی فایدہ نہیں ہے۔ تو اس کا راز سربستہ روش ادراک میں یوں سماتا ہیکہ علی علیہ السلام اس ذات گرامی اور امام عالی وقار کا نام ہے جو اپنی حکومت میں کسی فاسق و فاجر و قاتل کو بھی نماز صبح کے وقت سوتا ہوا نہیں دیکھ سکتا تو لمحہ فکریہ اہل مودت کے لیے جنھوں نے شمع محبت کو قلب ویراں میں روشن کیا پھر بھی سفر معراج نماز سے غافل ہیں یہ کیسے زیب دیگا۔
-
اگر بعد نبیؐ علیؑ حاکم ہوتے
حوزہ/ ہماری زندگی کا مقصد بلکہ ہمارا نصب العین امیر المومنین علیہ السلام کے وارث اور جانشین امام زمانہ عجل اللہ تعالی فرجہ الشریف کے ظہور کی تیاری ہے، لہذا ہمیں اس سلسلے میں غور کرنا ہوگا، فکر کرنا ہوگی، صرف زبانی نہیں بلکہ عملی طور سے اس تیاری میں قدم آگے بڑھانا ہونگے تاکہ جب وارث حیدر کرار فرزند مولود کعبہ دیوار کعبہ سے ظہور فرمائیں تو ہم ان کی رکاب میں شریک ہو سکیں۔
-
شہادت امیر المومنین (ع) کی مناسبت سے حسین آباد جھارکھنڈ میں سہ روزہ مجالس و جلوس کا اہتمام
حوزہ/ صوبہ جھارکھنڈ میں شیعوں کی سب سے بڑی بستی حسین آباد ضلع پلاموں میں شہادت امیر کائنات کی مناسبت سے مجالس و جلوس کا اہتمام حسب قدیم کی طرح امسال بھی کیا گیا ہے۔
-
حضرت امیرالمومنین علیہ الصلوۃ و السلام کی شان عبودیت و بندگی
حوزہ/ مولا علی علیہ السلام کو "عین اللہ " کے با عظمت لقب سے یاد کرنے کی یہی وجہ ہے ، جس سے آپ کی عبودیت و بندگی اور الہی محبت و قربت کی باقاعدہ نشاندہی ہوتی ہے۔
-
جموں و کشمیر؛ انجمن شرعی شیعیان کے زیر اہتمام جشن مولود کعبہ و بچوں کیلئے خصوصی تقریب
حوزہ/ امیر المؤمنین حضرت علی ابن ابی طالب ؑ کے یوم ولادت باسعادت کی مناسبت سے جموں و کشمیر انجمن شرعی شیعیان کے زیر اہتمام سے وادی کشمیر کے طول و عرض میں خصوصی تقریبات کا انعقاد کیا گیا۔
-
مولا علی (ع) نے قیام کے بجائے صبر کو ترجیح کیوں دی؟
حوزہ/ حضرت علی علیہ السلام کا صبر اور خاموشی پیغمبر اکرم کے حکم کے مطابق تھا۔ جیسا کہ احمد بن حنبل نے حضرت علی سے روایت نقل کرتے ہوئے کہا ہے کہ پیغمبر اکرم نے مجھے فرمایا : سيكون بعدي إختلاف أو أمر فإن إستطعت أن تكون السلم فإفعل۔ ترجمہ : عنقریب میرے بعد اختلاف ہوگا اگر آپ کے لئے پرامن رہنا ممکن ہو تو ایسا ہی کرنا۔
-
شہادت میں فضیلتوں کے جلوے
حوزہ/ ہمیں افتخار ہے ہم علی ؑ والے ہیں، ہم جتنا بھی فخر کریں کم ہے کہ ہم امیرالمومنین علیہ السلام کی چاہنے والے ہیں۔ ہمارے فخر، ہمارے افتخار، ہماری عزت کو علیؑ کہتے ہیں ۔
-
علامہ راجا ناصر عباس جعفری:
مولا علی (ع) کی پاکیزہ سیرت و کردار پر عمل پیرا ہو کر پوری انسانیت کامیاب و کامران ہو سکتی ہے
حوزہ/ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے چیئرمین: تمام صاحبان عدالت کے لیے عدل علی علیہ السلام مشعلِ راہ ہے،آپ کے نزدیک حصول اقتدار کا مقصد صرف اور صرف حق کا قیام اور باطل کے غرور کو خاک میں ملانا تھا، آپ الہیٰ حاکم کا اعلیٰ ترین نمونہ تھے جو اپنی رعایا کے بے کس افراد کے لیے رات کی تاریکی میں پیٹھ پر اناج اٹھا کر انکی دہلیز پر پہنچاتے ہیں۔ آج بھی انسانیت کی تمام تر مشکلات کا حل آپ کی سیرت و کردار میں پنہان ہے۔
-
حضرت علی ابن ابی طالب ؑ کی ذات سارے عالمین کے لئے ہدایت و برکت ہے: مولانا ابن حسن املوی
حوزہ/ مبارکپور میں جشن مولود کعبہ عقیدت و احترام سے منایا گیا،نعرہ حیدری کی فکک شگاف آوازوں سے فضا گونج اٹھی۔
-
عدل علی ؑ آج بھی ایک نمونے اور ماڈل کے طور پر تسلیم کیا جاتا ہے، علامہ ساجد علی نقوی
حوزہ/ قائد ملت جعفریہ پاکستان: حضرت علیؑ کی حیات طیبہ مسلمانان عالم کے لئے نمونہ عمل ہے ہم سب کو چاہیے کہ ہم اس کو اپنائےں‘ صبر و تحمل اور عمل و استقامت کا دامن تھامے رکھیں۔
-
مولانا ڈاکٹر کاظم مہدی عروج جونپوری:
حضرت ابو طالب و مولا علی (ع) کے ذریعہ اسلام پروان چڑھا اور قیامت تک زندہ و پائندہ رہےگا
حوزہ/ پروردگار عالم نے اپنے حبیب حضرت محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو ان دونوں چیزوں سے نوازا تھا۔دعوت ذوالعشیرہ میں تبلیغ اسلام کا آغاز کرنے کے لئے حضرت ابو طالب کو بطور پشت پناہ عطا کیا تھا تو شب ہجرت کے موقع پر حضرت علی ابن ابو طالب علیہ السلام ایسا سینہ سپر عطا فرمایا تھا۔
-
محشر میں جس نعمت کا سوال ہوگا وہ مولا علی کی ولایت ہے، مولانا علی مہدی
حوزہ/ محشر میں اللہ بندوں سے جس نعمت کے بارے میں سوال کریگا وہ نعمت کچھ اور نہیں بلکہ مولا علی علیہ السلام کی ولایت ہے۔
-
عید غدیر عظیم ترین عیدوں میں سے ہے، مولانا ابن حسن املوی واعظ
حوزہ/ اٹھارہ ذی الحجہ عید غدیر کا دن ہے اور یہ عید خدا تعالیٰ اور آل محمد(ص) کی عظیم ترین عیدوں میں سے ہے، ہر پیغمبر نے اس دن عید منائی اور ہر نبی اس دن کی شان و عظمت کا قائل رہا ہے۔
-
حکمران کامیاب طرز حکمرانی کیلئے حضرت علی (ع) کے بتائے ہوئے اصولوں پر عمل کریں، علامہ عبدالخالق اسدی
حوزہ/ اقوام متحدہ نے مولا علیؑ کے مکتوب کو ’’سماجی انصاف‘‘ اور امنِ عالم کا اعلیٰ ترین نمونہ اور حضرت علی المرتضیٰؑ کو بعد نبیؐ عادل ترین حکمران قرار دیا ہے۔
-
جس دہشت گردی کا آغاز مولائے متقیان علیؑ کو شہید کر کے مسجد سے کیا گیا تھا وہ سلسلہ آج بھی جاری ہے، علامہ راجہ ناصر عباس
حوزہ/ سربراہ مجلس وحدت المسلمین پاکستان: آج پوری دنیا میں امت مسلمہ آپس میں دست و گریباں ہے جس کا واحد سبب اہل بیت اطہار علیہ السلام کی تعلیمات سے دوری ہے۔اگر مسلمان معمولی اختلافات پر الجھنے کی بجائے مشترکات پر اکھٹے ہوئے جائیں تو عالمی استکباری طاقتوں کے عالم اسلام کے خلاف مذموم عزائم ناکام بنائے جا سکتے ہیں۔
-
حضرت علی کی ذات کا منفرد پہلو عدل و انصاف کا نفاذ ہے، علامہ ساجد نقوی
حوزہ/ قائد ملت جعفریہ پاکستان: امیرالمومنین ؑ کی زندگی تعلیمات قرآنی اور سیرت رسول اکرم کا عملی نمونہ اور روشن تفسیر کے طور پر موجود ہے۔
-
رہبر انقلاب اسلامی:
شہادت امیر المومنین صرف گزشتہ دور کا خسارہ نہیں
حوزہ/ یہ شہادت ایسی مصیبت نہیں ہے کہ کسی زمانے میں رونما ہوئي ہو اور اب ہم اس کی یاد میں آنسو بہائیں! نہیں، یہ مصیبت، ہر زمانے کی ہے۔ امیر المومنین علیہ السلام کو شہید کرنے کی مصیبت، اس "تھدّمت واللہ ارکان الھدی" نے صرف اس زمانے کو خسارہ نہیں پہنچایا، پوری تاریخ انسانی کے لیے خسارہ پیدا کر دیا۔
-
حضرت امام علی (ع) کو کیوں شہید کیا گیا؟
حوزہ/ رئیس المبلغین علامہ سید سعید اختر رضوی(رہ) کی اس تحریر میں مندرجہ ذیل باتوں کا مطالعہ فرمائیں گے: پیغمبر(ص) کے بعد مسلمان اسلامی اصول اور شریعت کی پابندی میں کیسے انحطاط کا شکار ہوئے؟ حضرت امام علیؑ نے خلافت کیوں قبول فرمائی؟ حضرت امام علیؑ کو کیوں شہید کردیا گیا؟