حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، جموں و کشمیر انجمن شرعی شیعیان کے اہتمام سے وادی کے طول و عرض میں ایام فاطمیہ کی اختتامی مجالس کا نعقاد کیا گیا جن مقامات پر اس سلسلے میں مجالس عزاء کا انعقاد ہوا ان میں مرکزی امام باڑہ بڈگام،چھترگام،پونچھ گنڈ،یاگی پورہ ماگام،سونہ پاہ اور اندرکوٹ وغیرہ شامل ہیں۔
اس سلسلے کا سب سے بڑا اجتماع مرکزی امام باڑہ بڈگام میں منعقد ہوا جس میں عقیدت مندوں کی خاصی تعداد نے شرکت کی اس موقع پر انجمن شرعی شیعیان کے صدر حجۃ الاسلام والمسلمین آغا سید حسن الموسوی الصفوی نے حضرت فاطمۃ الزہرا ؑ کے فضائل اور سیرت و کردار کے مختلف گوشوں کی وضاحت کی۔
آغا صاحب نے جناب سیدہؑ کی شان و منزلت بیان کرتے ہوئے کہا واقعہ مبائلہ خاتون جنتؑ کی عظمت کا ایسا ایمان افروز مظاہرہ ہے جس کے آگے نجران کے یہودی اکابرین نے بلا ججک سر نگونی اختیار کی۔
انہوں نے کہا کہ حضرت زہراؑ کی سیرت کا سب سے نمایاں پہلو نظام ولایت کی جستجو ہے، جو آپ ؑ نے اپنی مختصر ترین زندگی میں عشق عرفان الٰہی، زہد و تقویٰ اور تحفظ حق و انسانیت کے ایسے عناوین رقم کئے جو رہتی دنیا تک امت مسلمہ کے لئے سرمایہ نجات ہیں۔
اخر میں آغا صاحب نے کہا کہ ایک پر امن اور صالح معاشرہ کی تشکیل کے لئے سیرت فاطمہ ؑ سے زیادہ کوئی موثر اور نتیجہ خیز راہ عمل نہیں