۲۵ آذر ۱۴۰۳ |۱۳ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 15, 2024
شہید قاسم سلیمانی ابو مہدی المہندس کی چوتھی برسی کے موقع پر انجمن شرعی شیعیان کے اہتمام سے مجلس ترحیم

حوزہ/ شہید قاسم سلیمانی اور ان کے دیگر ساتھی شہداء کے کارناموں اور کردار و عمل کے مختلف گوشوں کی وضاحت کرتے ہوئے امام جمعہ حجت الاسلام سید محمد حسین صفوی نےکہا کہ شہید قاسم سلیمانی نہ صرف ایک عظیم سپاہ سالار تھے بلکہ ایک اعلیٰ پایہ کے صاحب علم و عرفان زاہد و علم دوست انسان تھے جنہوں نے اسلامی انقلاب کے خلاف عالم استکبار کی تمام تر سازشوں اور منصوبہ بندیوں کو ناکام بنایا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، بڈگام/ شہید قاسم سلیمانی اور شہید ابو مہدی المہندس و دیگر شہداء کی چوتھی برسی کے موقع پر جموں و کشمیر انجمن شرعی شیعیان کے اہتمام سے یاگی پورہ ماگام میں ایصال ثواب کے لئے مجلس ترحیم منعقد ہوئی۔

تصاویر دیکھیں:

شہید قاسم سلیمانی ابو مہدی المہندس کی چوتھی برسی کے موقع پر انجمن شرعی شیعیان کے اہتمام سے مجلس ترحیم

مجلس میں تنظیم کے مرکزی ذاکرین اور اراکین و عاملین کے علاوہ عوام الناس نےشرکت کی۔ اس موقعہ پر شہداء کے ایصال ثواب کے لئے آغاز میں قرآن خوانی و فاتحہ خوانی کی گئی۔ موقعہ کی مناسبت پر ذاکرین نے مرثیہ خوانی کرکے عظیم سردار کو ان کے چوتھی برسی پر یاد کیا۔

شہید قاسم سلیمانی اور ان کے دیگر ساتھی شہداء کے کارناموں اور کردار و عمل کے مختلف گوشوں کی وضاحت کرتے ہوئے امام جمعہ حجت الاسلام سید محمد حسین صفوی نےکہا کہ شہید قاسم سلیمانی نہ صرف ایک عظیم سپاہ سالار تھے بلکہ ایک اعلیٰ پایہ کے صاحب علم و عرفان زاہد و علم دوست انسان تھے جنہوں نے اسلامی انقلاب کے خلاف عالم استکبار کی تمام تر سازشوں اور منصوبہ بندیوں کو ناکام بنایا۔

موصوف نے مزید کہا شام اور عراق میں دنیا کے بدترین خون خوار دہشتگرد گروہ داعش کا خاتمہ کرکے کروڑوں انسانوں کو امن و چین سے جینے کا موقعہ فراہم کیا،مشرقی وسطیٰ میں امریکہ اور اسرائیل کے اثر و نفوذ کو محدود و مسدود کرنے میں قاسم سلیمانی کا کردار کلیدی نویت کا حامل ہے، بیت المقدس کی آزادی اور ایک آزاد و خود مختار فلسطینی مملکت کا قیام سردار کی دلی آرزو تھی اور اس سلسلے میں شہید موصوف کئی محاذوں پر سرگرم عمل تھے۔

اسرائیل کے توسیع پسندانہ عزائیم کو توڑنے میں قاسم سلیمانی کا سب سے بڑا عمل دخل تھا اور صہیونی مملکت شہید موصوف کو سب سے بڑا خطرہ تصور کر رہی تھی یہی وجہ ہے کہ شہید موصوف کو راستے سے ہٹانے کے لئے امریکہ اور اسرائیل برسوں سے منصوبہ بندیاں کر رہے تھے بالآخر شہید موصوف کو ایک بزدلانہ امریکی دہشت گرد ی کا نشانہ بن کر درجہ شہادت پر فائز ہوئے۔

انجمن شرعی شیعیان کے زیر نگران مکاتبوں میں بھی قرآن خوانی کا اہتمام رکھا گیا ہے تاکہ شہید کی گرانقدر خدمات، انقلاب اسلامی اور رہبر معظم کے ساتھ عزیمانہ وفاداری کو یاد کیا جائے۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .