۱۴ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۲۴ شوال ۱۴۴۵ | May 3, 2024
گلزار شهدای کرمان

حوزہ/ ایران کے صوبہ کرمان میں قبرستان گلزار شہداء کی طرف جانے والی سڑک پر دو بھیانک دھماکے کی آواز سنائی دی ہیں، کرمان ایمرجنسی کے سربراہ کے مطابق اب تک 84 افراد شہید اور 284 افراد زخمی ہو چکے ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران کے صوبہ کرمان کے قبرستان گلزار شہدا کی جانب جانے والے سڑک پر میں مقامی وقت کے مطابق 2:50 منٹ پر 2 بھیانک دھماکے کی آوازیں سنائی دیں جس سے لوگوں میں افراتفری مچ گئی جس میں کئی لوگ جاں بحق اور زخمی ہوئے۔

اس وقت ٹیم امداد فراہم کر رہی ہے، کرمان ایمرجنسی کے سربراہ صابری کے اعلان کے مطابق اب تک 84 افراد جاں بحق اور 284 افراد زخمی ہو چکے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا: تمام زخمیوں کو کرمان کے اسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا ہے ، فی الحال حالات قابو میں ہیں اور گلزار شہدا کو بند کر دیا گیا اور لوگ اپنے اپنے شہروں کی جانب واپس لوٹ رہے ہیں۔

بعض ذرائع نے اعلان کیا کہ کرمان کے شہداء گلزار کے داخلی دروازے پر بم سے بھرے دو بیگ تھے اور اس واقعہ کے مرتکب افراد نے بظاہر ریموٹ کنٹرول سے بم دھماکہ کیا ہے۔

ایران کے وزیر داخلہ احمد وحیدی نے کہا: پہلا دھماکا سہ پہر 3:00 بجے ہوا اور جب لوگ مدد کے لیے جمع ہوئے تو دوسرا دھماکہ ہوا، اکثر افراد دوسرے دھماکے میں شہید اور زخمی ہوئے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .