۱۴ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۲۴ شوال ۱۴۴۵ | May 3, 2024
کرمان تسلیت

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، جمہوریہ اسلامی ایران کی حکومت نے شہر کرمان میں آج بدھ 3 جنوری 2024ء کو ایران کی سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی قدس فورس کے شہید کمانڈر جنرل قاسم سلیمانی کی چوتھی برسی کے موقع پر ہونے والے دہشتگردانہ حملے اور بڑے پیمانے پر انسانی جانوں کے ضیاع پر کل بروز جمعرات پورے ایران میں عام سوگ کا اعلان کیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق آج ایران کے مقامی وقت کے مطابق دوپہر 14:50 اور 15:17 پر ایران کے شہر کرمان میں دو دہشت گرد دھماکے ہوئے تھے۔

پہلا دھماکہ شہید قاسم سلیمانی کے مزار سے 700 میٹر کے فاصلے پر ہوا اور دوسرا دھماکہ مزار سے ایک کلومیٹر دور اور زائرین کے راستے اور چوکیوں کے باہر ہوا۔

قابل ذکر ہے کہ اطلاعات کے مطابق ان ہونے والے دہشتگرانہ دھماکوں میں اب تک 103 افراد شہید اور 211 زخمی ہو چکے ہیں جبکہ کئی زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے۔ جس سے شہداء کی تعداد میں مزید اضافہ کا بھی امکان ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .