کرمان
-
اپنی جوانی کے ایام کو بندگی اور عبادت کے لیے غنیمت سمجھیں: امام جمعہ کرمان
حوزہ/ حجت الاسلام و المسلمین حسن علیدادی سلیمانی نے مدرسہ علمیہ فاطمیہ میں منعقد ہونے والے طلاب کے لیے پہلے درس اخلاق میں کہا کہ نوجوانی کا وقت زندگی کا سب سے قیمتی حصہ ہوتا ہے اور اسے عبادت و بندگی میں گزارنا چاہیے۔
-
اسلامی تاریخ اور تشیع میں شعر و نوحہ خوانی کو بلند مقام حاصل: مولانا شمع محمد رضوی
حوزہ/ دین اسلام اور تاریخ تشیع میں شاعری اور نوحہ خوانی کا ایک اہم مقام رہا ہے۔ شعرائے کرام نے اہل بیت (علیہم السلام) کی شان میں جو اشعار کہے ہیں، ان سے مذہب اسلام کو بہت زیادہ فروغ ملا ہے۔
-
کرمان سردار سلیمانیؒ کی قبر پر کتاب کا رسم اجراء
حوزہ/ مولانا سید شمع محمد رضوی نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سردار سلیمانیؒ کی قبر دیکھ کر ان کا دل بھر آیا۔ ایک ایسی شخصیت، جس کے کمالات کا چرچہ ہو، اس کی قبر کو عام لوگوں کی طرح دیکھ کر بہت حیرانی ہوئی۔
-
کرمان میں پیر غلامان امام حسین کانفرنس کا انعقاد
حوزہ/ پیر غلام یعنی وہ اہم انسان کہ جس نے طول تاریخ میں نوجوانی سے لے کر بوڑھاپے تک واقعہ کربلا کو دنیا میں عام کرنے کی سعی و تلاش کیا۔
-
ایم ڈبلیو ایم کے اعلیٰ سطحی وفد کی ایرانی سفیر سے ملاقات، کرمان سانحہ پر اظہارِ افسوس
حوزہ/ کرمان بم دھماکوں میں 100 سے زائد شہداء کی تعزیت پیش کرنے کے لئے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے اعلیٰ سطحی وفد نے پاکستان میں اسلامی جمہوریہ ایران کے سفیر ڈاکٹر رضا امیری مقدم سے ملاقات کی ہے۔
-
اسلام و انسان دشمنی عروج پر
حوزہ/گزشتہ ۳ جنوری کے روز ایران کے شہر کرمان میں شہید جنرل قاسم سلیمانی کی شہادت کی چوتھی برسی کے موقع پر اسرائیل و امریکہ کے اشاروں پر داعش نے دو بم دھماکے کئے جس میں 100 سے زیادہ لوگ شہید ہوئے شہداء میں کئی معصوم بچے و بچیاں شامل ہیں اور جبکہ 287 سے زیادہ لوگ زخمی ہوئے جن میں کئی افراد کی حالت نازک بتائی جارہی ہے۔
-
سانحۂ کرمان دلیل ہے کہ داعش کی دشمنی صرف اسلام سے ہے، مولانا گلزار جعفری
حوزہ/ بانی ادارۂ حبل المتین مولانا گلزار جعفری نے کرمان کا کرب ناک سانحہ کے موقع پر کہا ہے کہ ابھی چند روز قبل اک دل دہلانے والا واقعہ سوشل میڈیا کے توسل سے موصول ہوا خون جگر منہ کو آگیا ہرطرف خون ہی خون تھا معصوم بے گناہ مسلمانوں کا لہو فریادی تھا، شہید قاسم سلیمانی کے مزار پر عقیدت مندوں کا ہجوم اور اس پر بد عقیدہ، بلکہ بے عقیدہ کافر و فاسق داعش کا دل دہلا دینے والا دھماکہ دلیل ہے کہ داعش کی دشمنی فقط اسلام سے ہے۔
-
ایران میں بم دھماکے، دشمن کی شکست کا واضح اعلان ہے، آیت اللہ حافظ ریاض نجفی
حوزہ/ صدر وفاق المدارس الشیعہ کا کہنا ہے کہ محافظ قدس جنرل قاسم سلیمانی شہید کی مزاحتمی تحریک کیلئے خدمات یاد رکھی جائیں گی، مذموم واقعات ایرانی قوم کا حوصلہ پست نہیں کر سکتے، ایران کے دشمن اسلام کے دشمن ہیں، نظام اسلام کے دشمن ہیں، دہشتگردی کے واقعات ایرانی قوم کو مرعوب نہیں کر سکتے، مزاحمتی تحریکوں کی مدد سے نہیں ہٹا سکتے.
-
مرکزی امام جمعہ کرگل کا کرمان میں ہوئے دہشت گردانہ حملے کی شدید مذمت، شہداء کے لواحقین اور ملتِ ایران سے اظہار تعزیت و ہمدردی
حوزہ/ مرکزی امام جمعہ کرگل و جنرل سیکرٹری جمعیت العلماء اثنا عشریہ کرگل لداخ ہندوستان حجت الاسلام و المسلمین شیخ ابراہیم خلیلی نے جمعہ کی اجتماع سے خطاب میں گزشتہ دنوں شہید قاسم سلیمانی کے برسی کے موقع پر ایران کے معروف شہر کرمان میں پیش آئے بزدلانہ اور دہشت گردانہ حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کیا۔
-
کرمان حادثہ امریکہ اور اسرائیل کی بوکھلاہٹ کا نتیجہ،مولانا سید سلمان عابدی
حوزہ|استکباری طاقتیں ایسے حملے کرواکے ایران کی بہادر قوم کو کمزور کرنا چاہتی ہیں اور جس قوم نے کربلا سے جینے کا ہنر سیکھا ہے اسے موت سے ڈرانا چاہتی ہیں ہمیں شہادت سے ڈرانا ایسا ہی ہے جیسا مچھلیوں کو پانی سے ڈرانا۔
-
سردار قلوب کے مزار کے قریب دہشت گردانہ حرکت دشمن کے خوف کی علامت، مولانا سید مراد رضا رضوی
حوزہ/ صدر محبان ام الائمہ علیہم السلام تعلیمی و فلاحی ٹرسٹ نے کہا کہ کتنے عظیم سرور و انبساط کا موقع ہے کہ اس دہشت گردانہ حملہ میں براہ راست شامل ہونے کے باوجود اسرائیل کے حکمرانوں میں اتنی جرات نہیں ہے کہ وہ اس حملہ کی ذمہ داری قبول کر سکیں بالکل ماضی کے یزید کی طرح جب وہ اپنا گناہ ابن زیاد کے سر مڑھ رہا تھا۔
-
شہید قاسم سلیمانی ایک عادی انسان نہیں تھے، ڈاکٹر نائب علی کمیلی
حوزہ/ شہید حاج قاسم سلیمانی آئیڈیل انسان تھے جس سے ہر طبقے کے انسان کو درس لینے کی ضرورت ہے اور کوئی قاسم سلیمانی کی طرح مخلصانہ زندگی زندگی بسر کرے تو یقینا شہید کی طرح ہر میدان میں کامیاب ہوگا۔
-
تلنگانہ مرکزی شیعہ علماء کونسل کے صدر مولانا سید شجیع مختار؛
"شھادت حسینت کی میراث ہے" کرمان میں ہوا دہشتگرانہ حملہ ناقابلِ برداشت اور نہایت دردناک ہے
حوزہ/ اس ناپاک و بزدل حرکت نے یہ ثابت کردیا کہ دشمن کس قدر بوکھلاہٹ کا شکار ہونے کے ساتھ کس قدر بزدل ہے کہ وہ رو برو لڑنے کی طاقت تو نہیں رکھتا اس لئے نہتے افراد پر مسلسل اس طرح کے دھشتگردانہ حملے کر تا ہے اور یہ سمجھتا ہے کہ لوگ اسکے اس ظلم سے ڈر جائینگے لیکن وہ اس بات کو بھول رہا ہے کہ ہم امام حسین کے چاہنے والے ہیں اور موت سے نہیں ڈرتے کہ شھادت حسینت ہی کی میراث ہے۔