۳ آذر ۱۴۰۳ |۲۱ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 23, 2024
کرمان میں پیر غلامان امام حسین کانفرنس کا انعقاد

حوزہ/ پیر غلام یعنی وہ اہم انسان کہ جس نے طول تاریخ میں نوجوانی سے لے کر بوڑھاپے تک واقعہ کربلا کو دنیا میں عام کرنے کی سعی و تلاش کیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،ایران کے شہر کرمان میں پیر غلامان امام حسین کانفرنس کی یاد میں اکیسواں پروگرام منعقد ہوا۔ اس موقع پر دبیرِ اجلاس سے مولانا شمع محمد رضوی نے ملاقات کی اور مختلف مذہبی و سماجی مسائل پر گفتگو کی۔

دبیرِ اجلاس نے کہا کہ پیر غلام وہ اہم شخصیت ہیں جنہوں نے اپنی پوری زندگی، نوجوانی سے لے کر بوڑھاپے تک، واقعہ کربلا کو دنیا میں عام کرنے کی کوشش کی۔

انہوں نے ان کی منزلت و مقام پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ پیر غلامان وہ افراد ہیں جو دین و مذہب کے کلچر کے برجستہ افراد میں شمار ہوتے ہیں، جنہوں نے نوجوانوں کو حقیقی عزادار بنایا۔

دبیرِ اجلاس نے سید شمع محمد رضوی سے کہا کہ ہندوستانی لہجے میں ایثار و استقامت پر تحلیلی گفتگو اور اشعار بھی ایک عظیم لطف خداوندی ہیں، جو آج ایران کے ہر ٹیلی ویژن چینل پر نشر کیے گئے۔

کرمان شہر کے گورنر نے اس موقع پر مرکزی صداوسیما اور دیگر اداروں کی شرکت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ جن تمام حضرات نے اس اہم پروگرام میں شرکت کی، یقیناً ان پر اللہ تعالیٰ کی خاص عنایت تھی۔ یہ چیزیں اجلاس کے معنوی انداز سے واضح تھیں۔ جن بزرگوں نے ہم تک یہ نعمتیں پہنچائی ہیں، انہیں آئندہ نسلیں ضرور اپنی توانائیوں سے آگے بڑھائیں گی۔

معاون صدا و سیما آقای عابدینی نے امام حسین کی سیرت پر عمل کرنے والوں کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ راہ حق میں شہید ہونا ازل سے ہماری عادت ہے، اس راہ میں ہمیشہ کامیابی ہے۔ ظالم ظلم کرتے ہوئے تھک جاتے ہیں، مگر مظلوم نے کبھی تھکن کا احساس نہیں کیا۔ چونکہ یہ مکتب امام حسین ہے، اس لیے ہمیشہ کامیابی قدم چومے گی۔ اہل حق کا نعرہ ہمیشہ انشاء اللہ گونجتا رہے گا، حق کامیاب ہے اور باطل ناکام۔

اس موقع پر حجۃ الاسلام والمسلمین حسن علیدادی سلیمانی، امام جمعہ کرمان نے کہا کہ پیر غلامان کی تجلیل و تکریم سب پر لازم ہے۔ آپ حضرات دینی نقطہ نظر سے سنت حسنہ کے بانی ہیں، اور جو بھی سنت حسنہ کا انعقاد کرتا ہے وہی اہل نور ہے، جن کا احترام نہایت ضروری ہے۔ امام حسین سے محبت کا مطلب ان کے چاہنے والوں سے دوستی کرنا ہے۔ بلکہ یوں کہا جائے کہ اس عصر میں ایثار و استقامت کے پرچم کو بلند کرنے والے پیر غلامان امام حسین ہیں۔

واضح رہے کہ پیر غلامان کا پروگرام ہر سال ایران کے ایک عظیم شہر میں منعقد ہوتا ہے، جس میں مختلف ملکوں کے شاعر، ذاکرین، اور نوحہ خوان تشریف لاتے ہیں۔ ایران کے مشہور و معروف مرثیہ خوان، نوحہ خوان، شاعر، اور خطیب حضرات کو بھی مدعو کیا جاتا ہے۔ اس سال کا پروگرام ایران کے اہم شہر کرمان میں منعقد ہوا، جس میں داخل ملک کے علاوہ ہندوستان، پاکستان، جرمنی، افریقہ، جنوبی امریکہ، تھائی لینڈ، افغانستان، عمان، ترکیہ، عراق، الجزایر، اور جمہوریہ آذربائیجان جیسے ممالک کی اہم شخصیات مدعو تھیں۔ پروگرام کے بعد ان حضرات کو نفیس انعامات سے نوازا گیا۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .