۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
اسلامک فقہ اکیڈمی انڈیا

حوزہ/ آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ کے جنرل سیکریٹری مولانا خالد سیف اللہ رحمانی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک کے موجودہ حالات میں لڑکیوں کی تعلیم بے حد اہم ہے لیکن یہ بھی ضروری ہے کہ ہم ان کے لیے محفوظ اسلامی ماحول تیار کریں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،برہان پور/ مدھیہ پردیش کے تاریخی شہر برہانپور کی دینی درسگاہ دارالعلوم شیخ علی متقی میں اسلامک فقہ اکیڈمی انڈیا کا اکتیسواں سیمینار جاری ہے۔ جس کی اب تک تین اہم علمی نشستیں منعقد ہوچکی ہیں اور ان شاء اللہ یہ سیمینار پیر 7؍نومبر کی دوپہر تک جاری رہے گا۔

سیمینار کے افتتاحی اجلاس کے بعد پہلی نشست بعد نماز مغرب منعقدہوئی. اس موقع پر آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ کے جنرل سیکریٹری مولانا خالد سیف اللہ رحمانی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک کے موجودہ حالات میں لڑکیوں کی تعلیم بے حد اہم ہے لیکن یہ بھی ضروری ہے کہ ہم ان کے لیے محفوظ اسلامی ماحول تیار کریں۔

اس لئے علماء دینی مدارس اور مذہبی تنظیموں کا فریضہ ہے کہ وہ زیادہ سے زیادہ گرلز اسکول قائم کریں اور درس میں اسلامی تعلیمات سے ہم آہنگ یونیفارم مقرر کریں، تاکہ مسلمان لڑکیاں اپنی دینی شناخت کے ساتھ تعلیم حاصل کرسکیں اور معاشرہ کی تعمیر میں اپنا حصہ ادا کریں۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .