۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
تصاویر/ نشست خبری کنگره بین المللی گام دوم انقلاب اسلامی از منظر قرآن و حدیث

حوزہ/حجۃ الاسلام ڈاکٹر یعقوب بشوی نے کہا کہ انقلابِ اسلامی اب صرف اسلامی جمہوریہ ایران کے ساتھ مختص نہیں ہے بلکہ اس عظیم انقلاب کے پیغامات دنیا کے گوشہ و کنار میں بسنے والے آزادی پسند انسانوں تک پہنچے ہیں، اسی لئے آج استکبار جہاں انقلابِ اسلامی سے خوفزدہ ہو کر اسلامی جمہوریہ ایران اور انقلاب سے دنیا کے دیگر ممالک کو علیحدہ کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، بین الاقوامی سیمینار "گام دومِ انقلابِ اسلامی قرآن و حدیث کی روشنی میں" کی بین الاقوامی کمیٹیوں کے سربراہ حجۃ الاسلام والمسلمین ڈاکٹر یعقوب بشوی نے انقلابِ اسلامی کے بین الاقوامی سطح پر نمایاں اثرات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ انقلابِ اسلامی اب صرف اسلامی جمہوریہ ایران کے ساتھ مختص نہیں ہے بلکہ اس عظیم انقلاب کے پیغامات دنیا کے گوشہ و کنار میں بسنے والے آزادی پسند انسانوں تک پہنچے ہیں، اسی لئے آج استکبار جہاں انقلابِ اسلامی سے خوفزدہ ہو کر اسلامی جمہوریہ ایران اور انقلاب سے دنیا کے دیگر ممالک کو علیحدہ کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔

انہوں نے عالمی سطح پر میڈیا کی حیثیت کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ذرائع ابلاغ، الیکٹرانک اور پرنٹ میڈیا اس سیمینار کے اہم پیغامات کو عالمی سطح پر نشر کرنے میں اہم کردار کا حامل ہے۔

حجۃ الاسلام یعقوب بشوی نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ اس سیمینار کی بین الاقوامی کمیٹی کو 18 زبانوں میں ایک ہزار سے زائد مقالہ جات میں موصول ہوئے ہیں، مزید کہا کہ اس سیمینار کی پہلی نشست میں انگلش اور اردو زبان میں دو پوزیشن ہولڈر مقالہ جات پیش کئے جائیں گے جبکہ دوسری نشست میں عربی، انگلش اور اردو زبان میں تین پوزیشن حاصل کرنے والے مقالے پیش ہوں گے۔

انقلابِ اسلامی کے دوسرے مرحلے کے عنوان سے منعقد ہونے والے سیمینار کی بین الاقوامی کمیٹیوں کے سربراہ ڈاکٹر بشوی نے کہا کہ اس سیمینار کے انعقاد کے دوران کراچی پاکستان میں بھی ایک سیمینار منعقد ہوگا۔

یہ بات قابلِ ذکر ہے کہ اس عظیم سیمینار میں فارسی زبان کے علاوہ دیگر مختلف زبانوں میں لکھے گئے 5 نمایاں مقالہ جات پیش کئے جائیں گے۔

حجۃ الاسلام والمسلمین محمد علی رضائی اصفہانی نے گزشتہ پیر کے روز مدرسۂ امام خمینی کے شہید عارف الحسینی ہال میں خبرنگاروں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ سیمینار دو نشستوں پر مشتمل ہے جو کہ آئندہ چند دنوں میں مدرسۂ امام خمینی کے قدس ہال میں منعقد ہو گا۔

انہوں نے سیمینار کی تفصیل بیان کرتے ہوئے کہ یہ سیمینار صبح 8 بجے شروع ہوگا، کہا کہ رہبر معظم انقلاب اسلامی امام خامنہ ای، ایرانی صدر سید ابراہیم رئیسی کے ریکارڈنگ پیغامات اور جامعۃ المصطفیٰ کے چانسلر حجۃ الاسلام والمسلمین علی عباسی کی تقریر اور کچھ مقالہ جات کا تعارف اس سیمینار کی پہلی نشست کا حصہ ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس سیمینار کی دوسری نشست میں کچھ تخصصی کمیشنز کے سربراہان گفتگو کریں گے اور اس سیمینار کی اختتامی تقریب سے حوزہ ہائے علمیہ ایران کے سربراہ آیۃ اللہ علی رضا اعرافی اور حوزہ ہائے علمیہ خواہران کے سربراہ حجۃ الاسلام والمسلمین عبدالکریم بہجت پور خطاب کریں گے۔

مفسرِ قرآن استاد محمد علی رضائی نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ 18زبانوں میں ایک ہزار سے زیادہ مقالہ جات اس سیمینار کی کمیٹیوں کو موصول ہوئے ہیں، کہا کہ اس سیمینار کے اہم ترین اہداف و مقاصد میں سے ایک انقلابِ اسلامی ایران کے دوسرے مرحلے ”گام دوم“ کے بین الاقوامی سطح پر مرتب ہوئے اثرات کو زیر بحث لانا ہے جو کہ نئی اسلامی تہذیب و تمدن کے ظہور کا پیش خیمہ ہے۔

بین الاقوامی سمینار "گام دوم انقلابِ اسلامی قرآن و حدیث کی روشنی میں" کی علمی کمیٹی کے نائب حجۃ الاسلام و المسلمین امینی تہرانیٰ نے کہا کہ یہ سیمینار 9 کمیٹیوں "آئندہ پر ریسرچ"، "خواتین"، "علومِ قرآن و حدیث"، "انقلابِ اسلامی مشرق اور مغرب کی نگاہ میں"، "طرزِ زندگی"، "تمدن اور قرآن و حدیث"، "جدید علوم اور قرآن و حدیث"، "عقلی علوم" اور "بین الممالک" پر مشتمل ہے۔

حجۃ الاسلام والمسلمین مہدی امینی تہرانی نے مزید کہا کہ مختلف تعلیمی اور علمی کلاسوں اور ورکشاپ کا انعقاد اور موصولہ مقالہ جات کی چھان بین اور ان کا چناؤ اس سیمینار کی 9 کمیٹیوں کے اہم کارناموں میں سے ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .