۳۱ فروردین ۱۴۰۳ |۱۰ شوال ۱۴۴۵ | Apr 19, 2024
حماس قیادت کا علامہ امین شہیدی سے رابطہ؛ سانحہ پشاور پر پاکستانی قوم سے اظہارِ یکجہتی

حوزہ/ فلسطین کی استقامتی تحریک حماس کے نمائندہ ڈاکٹر خالد قدومی نے امتِ واحدہ پاکستان کے سربراہ علامہ محمد امین شہیدی سے ٹیلی فونک رابطہ کیا اور حماس کے اداروں اور قیادت کی طرف سےکوچہ رسالدار پشاور کے المناک سانحہ پر امت واحدہ پاکستان اور پاکستانی قوم سے تسلیت وتعزیت کا اظہار کیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،فلسطین کی استقامتی تحریک حماس کے نمائندہ ڈاکٹر خالد قدومی نے امتِ واحدہ پاکستان کے سربراہ علامہ محمد امین شہیدی سے ٹیلی فونک رابطہ کیا اور حماس کے اداروں اور قیادت کی طرف سےکوچہ رسالدار پشاور کے المناک سانحہ پر امت واحدہ پاکستان اور پاکستانی قوم سے تسلیت وتعزیت کا اظہار کیا۔

انہوں نےکہاکہ پرامن شہریوں کا قتل یاکسی مخصوص فرقہ کی نسل کشی ایک غیرانسانی فعل ہے؛سانحہ کوچہ رسالدار کے شہداء کا لہو عالمِ اسلام کا لہو ہے۔جن انسان نما درندوں نے یہ قبیح فعل انجام دیاہے، وہ مسلمان نہیں بلکہ کفر اور اسلام دشمن قوتوں کے نمائندہ ہیں۔حماس شہدائےمسجدوامام بارگاہ کوچہ رسالدار کے خانوادوں کے ساتھ اظہارِیکجہتی کرتی ہے اور شہداء کے ایصالِ ثواب اور درجات کی بلندی کے لئے دعا گو ہے۔

انہوں نےکہاکہ دہشتگردی کا یہ واقعہ پاکستان کےمسلمانوں کی صفوں کےدرمیان اختلافات پیدا کرنے اور فرقہ وارانہ جذبات کوہوادینےکےلئےاستعماری وطاغوتی طاقتوں کابہیمانہ ووحشیانہ اقدام ہےجو کسی بھی انسان کےلئےقابلِ قبول نہیں۔تشیع اورتسنن اسلام کےدوبازوہیں ؛یہ مشرکین،الحادی قوتوں اورطاغوتی حکمرانوں کی سازش ہےکہ اس قسم کےہتھکنڈوں سے دونوں مکاتب فکرکوآپس میں دست وگریباں کریں۔امتِ مسلمہ نےاپنی مشترکہ قوت کےذریعہ ان سازشوں کامقابلہ کرناہےاوردشمن کی سازشوں کوناکام بناناہے۔

ڈاکٹر خالد قدومی نے فلسطینی اتھارٹی اور حماس کی طرف سے اظہارِ یکجہتی کرتےہوئے عنقریب پاکستان کےدورےکی نویدبھی سنائی تاکہ فلسطینی وپاکستانی مسلمانوں کوایک دوسرےکےقریب لانےکےحوالہ سے ہر ممکن اقدامات کیےجائیں اور مل کر اسلام دشمن قوتوں کا مقابلہ کیا جاسکے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .