۱ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۱ شوال ۱۴۴۵ | Apr 20, 2024
شهنشاه حسین نقوی

حوزہ/پاکستان کے مایہ ناز خطیب علامہ شہنشاہ حسین نقوی نے سانحۂ پشاور پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مذمتی بیان جاری کیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، علامہ سید شہنشاہ حسین نقوی کے مذمتی بیان کا متن مندرجہ ذیل ہے۔

بسمہ تعالیٰ

پشاور شیعہ جامع مسجد کوچۂ رسالدار کا سانحہ پاکستان میں ریاستی اداروں اور حکومتی عمل داری پر ایک سوالیہ نشان ہے۔ شہریوں کی جان و مال کا تحفظ، ان کے حقوق کا تحفظ حکومت اور ریاست پر عائد ہوتا ہے۔ ہمیں آج تک نہیں بتایا گیا کہ اتنے بڑے بڑے سانحات کے عدالتی فیصلے، تحقیقاتی کمیشن اور ان کے نتیجے میں سامنے آنے والی رپورٹس کا کیا بنا ؟ وہ کون تھے ؟ ان کے پیچھے محرکات کیا تھے ؟ کہاں سے انہیں فنڈز فراہم کئے گئے ؟ کہاں سے انہیں سہولیات فراہم کی گئیں ؟
2015ء کے بعد سے امن و امان کی صورتحال بہتر رہی مگر ملتِ جعفریہ کے لئے نہیں، کیونکہ اس عرصے میں کوئٹہ، بہاول نگر اور اب پشاور میں ہمارا خون اسی امن و امان کی بہتر صورتحال میں بہایا گیا ہے۔
ہمیں جواب چاہیے، ہمیں انصاف چاہیے ورنہ اس ملک کا شہری اپنے حقوق کی بحالی کے لئے احتجاج کرے گا۔
امید کرتے ہیں کہ ہمارے درد کو محسوس کیا جائے گا۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .