۱۰ فروردین ۱۴۰۳ |۱۹ رمضان ۱۴۴۵ | Mar 29, 2024
احتجاجی ریلی

حوزہ / قائد ملت جعفریہ پاکستان آیت اللہ سید ساجد علی نقوی کے حکم پر ملک گیر مشترکہ تنظیموں کی طرف سے پر امن احتجاجی ریلیاں نکالی گئیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، قائد ملت جعفریہ پاکستان آیت اللہ سید ساجد علی نقوی کے حکم پر ملک گیر مشترکہ تنظیموں کی طرف سے پر امن احتجاجی ریلیاں نکالی گئیں۔ سٹی میہڑ میں بھی مولانا عبدالرشید محسنی کی قیادت میں سول ہاسپٹل میہڑ سے پریس کلب میہڑ تک پر امن احتجاجی ریلی نکالی گئی۔

اس پر امن احتجاجی ریلی سے گھنٹا گھر چونک میہڑ پر مولانا مجاھد حسین الحسینی( جنرل سیکریٹری شیعا علماء کونسل پاکستان ضلع دادو)، مولانا محمد یاسین اشرفی ( امیر اھلسنت میہڑ ) ایاز علی انقلابی ( جماعت اهلسنت )، ڈاکٹر ہدایت علی کھوسو ( صدر اصغریہ علم و عمل تحریک پاکستان یونٹ میہڑ )، احسان علی اصغری ( مرکزی سیکریٹری ثقافت اصغریہ آرگنائزیشن پاکستان)، مولانا شفقت علی فائزی ( پرنسپل مدرسہ امام حسین ع میہڑ ) امیر علی حیدری ( نائب صدر ضلع دادو ) نے خطاب کیا۔

مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پشاور میں ہونے والے واقعے کا انتہائی دلی افسوس ہوا ہے اور انسان ذات کا قتل عام کرنے والوں کا اسلام سے کوئی تعلق نہیں اور وہ ملکی سالمیت و اسلام کے خلاف ایجنڈے پر کام کر رہے ہیں۔

قائد ملت جعفریہ پاکستان کے حکم پر سٹی میہڑ میں پرامن احتجاجی ریلی کا انعقاد

انہوں نے مزید کہا: آج ملت تشیع کے خون نے امت مسلمہ کو ایک جگہ اکٹھا کر دیا ہے اور ان شاء الله اتحاد کے ساتھ دشمنان اسلام و وطن عزیز کو شکست دینگے۔

قابل ذکر ہے کہ اس پر امن احتجاجی ریلی میں مولانا عابد علی عرفانی ( پرنسپل مدرسہ سفینہ اہلبیت ع میہڑ، صدر انجمن حسینی میہڑ ) زوار سید شیر محمد شاہ لياری ( سربراہ انجمن قلندری میہڑ ) ڈاکٹر امام الدین کھوسو، میثم عباس جویو(ڈویژنل سیہون جنرل سیکریٹری جعفريه اسٹوڈنٹس آرگنائیزیشن پاکستان ) ابوذر علوی (ینگ اسٹوڈنٹس آرگنائیزیشن میہڑ ) امجد علی جعفری ( AIAT Pak ) مختیار علی سندھی ( ناٸب صدر SUC میہڑ ) سکندر علی سموں ( تحصیل میہڑ آرگنائیزر JSO ) تنظیمی اور مقامی انجمنوں کے ذمہ داران و مومنین نے بھرپورشرکت کی۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .