۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
حملہ پشاور

حوزہ/ دہشتگردانہ حملہ کی مذمت اور پاکستانی حکومت سے اس حملہ میں ملوث عناصر کو کیفر کردار تک پہنچانے کے مطالبہ کو دہراتے ہوئے تے سورو میں بعد از نماز ظہرین ایک احتجاجی مظاہرہ کا اہتمام کیا گیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رہورٹ کے مطابق، روز ولادت باسعادت علمدار کربلا،باب الحوائج ،قمر بنی ہاشم حضرت اباالفضل العباس ع کی مناسبت پر یہاں سانکو اور تےسورو میں جشن کا انعقاد کیا گیا جو کہ تے سورو میں جامع مسجد تے سورو اور سانکو میں مصلی مھدیہ کوثر میں یہ محفل منعقد ہوئی۔

تصویری جھلکیاں: پشاور حملہ کے خلاف کرگل میں عظیم الشان احتجاجی مظاہرہ

اس دوران مقررین نے حضرت اباالفضل العباس کی وفا ،شجاعت اور معرفت دین اور امام وقت پر روشنی ڈالی جبکہ متعدد منقبت خوانوں نے منظوم کلام سے محفل کو رونق بخشی۔

آج دوسرے روز بھی انجمن صاحب الزمان( عج) کے زیر اہتمام پاکستان کے شہر پشاور میں نماز جمعہ کے دوران ہوئے دہشتگردانہ حملہ کی مذمت اور پاکستانی حکومت سے اس حملہ میں ملوث عناصر کو کیفر کردار تک پہنچانے کے مطالبہ کو دہراتے ہوئے تے سورو میں بعد از نماز ظہرین ایک احتجاجی مظاہرہ کا اہتمام کیا گیا جس میں کثیر تعداد میں مظاہرین نے شرکت کرکے پاکستان کی حکومت کی خاموشی پر سوال اٹھاتے ہوئے دہشتگردوں کو کڑی سے کڑی سزا دینے کا مطالبہ کیا ۔

جلسے کے دوران جناب حجۃ الاسلام شیخ مسلم صادقی وائس چیئرمین بسیج روحانیون،حجت الاسلام شیخ تقی محسنی اور سید عین الھدیٰ حسینی نے خطاب کیا ۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .