۶ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۶ شوال ۱۴۴۵ | Apr 25, 2024
حجت الاسلام والمسلمین سید ابوالحسن نواب

حوزہ / ادیان و مذاہب یونیورسٹی کے سرپرست نے کہا: اس خونی تباہی جو جاہل اور گمراہ داعشیوں کی جہالت اور انتہاپسندی کی پیداوار ہے، نے واضح کر دیا کہ عالم اسلام آج بھی اس غلیظ غدود کا شکار ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، پاکستان میں شیعہ مسجد پر ہونے والے دہشت گردانہ حملے کہ جس میں بڑی تعداد میں بے گناہ نمازی جاں بحق اور زخمی ہوئے، ادیان و مذاہب یونیورسٹی کے سرپرست نے ایک مذمتی بیان جاری کیا ہے۔ جس میں دہشت گردی کی مذمت کرتے ہوئے دنیا کے تمام مسلمانوں بالخصوص پاکستان کی معزز عوام سے تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

حجۃ الاسلام و المسلمین سید ابوالحسن نواب کے مذمتی پیغام کا متن حسب ذیل ہے:

بسم الله الرحمن الرحیم

انا لله و انا الیه راجعون

پاکستان کے شہر پشاور میں شیعہ مسجد میں نماز جمعہ کے دوران بڑی تعداد میں نمازیوں کی شہادت نے دنیا بھر کے مسلمانوں اور تمام آزادی پسندوں کے دلوں کو زخمی کر دیا۔ اس خونی تباہی جو جاہل اور گمراہ داعشیوں کی جہالت اور انتہاپسندی کی پیداوار ہے، نے واضح کر دیا کہ عالم اسلام آج بھی اس غلیظ غدود کا شکار ہے اور جب تک تعلیم و تربیت کے ذریعہ اس جہالت کی جڑیں خشک نہیں ہو جاتیں ہمیں ہمیشہ اس موذی درخت کے برے ثمرات سے فکرمند رہنا چاہیے۔

میں پاکستان کی معزز عوام اور دنیا بھر کے تمام مسلمانوں اور شیعوں سے دلی تعزیت کا اظہار کرتا ہوں اور اس سانحہ کے پسماندگان کے لیے صبر جمیل اور اجر جزیل کی دعا کرتا ہوں۔

مجھے امید ہے کہ پاکستان کی حکومت اور مذہبی ادارے مجرموں کو قرار واقعی سزا دینے اور اس گھناؤنے جرم کی جڑوں کو ختم کرنے اور اس کے اعادہ کو روکنے میں اپنی تاریخی ذمہ داری پوری کریں گے۔

سید ابوالحسن نواب

سرپرست ادیان و مذاہب یونیورسٹی

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .