۱۰ فروردین ۱۴۰۳ |۱۹ رمضان ۱۴۴۵ | Mar 29, 2024
علمای بحرین

حوزہ / بحرین کے بزرگ علماء نے بیانیہ صادر کر کے پاکستان کے شہر پشاور میں کوچہ رسالدار کی مسجد امامیہ میں ہونے والی دہشت گردی کے واقعہ کی مذمت کی ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، بحرین کے بزرگ علماء نے بیانیہ صادر کر کے پاکستان کے شہر پشاور میں کوچہ رسالدار کی مسجد امامیہ میں ہونے والی دہشت گردی کے واقعہ کی مذمت کی ہے۔

علمائے بحرین کے اس بیانیے کا متن اس طرح ہے:

دہشت گردوں اور گمراہ گروہ نے ایک بار پھر پاکستان کے شہر پشاور میں خدا کے گھر میں واجبات الہی میں سے ایک واجب اور شعائر اسلام میں سے ایک کی ادائیگی کے لیے جمع ہونے والے بے گناہ بچوں، بوڑھوں اور جوانوں کے خون سے اپنے ہاتھوں کو رنگین کیا ہے۔

بارگاہ خداوندی میں دعاگو ہیں کہ وہ ظالموں سے ان مظلوم شہداء کے خون کا انتقام لے اور تمام مسلمانوں کو امن و سلامتی کی نعمت عطا فرمائے۔

ہم اس مصیبت پر شہدا کے خاندان والوں اور تمام مومنین کی خدمت میں تعزیت عرض کرتے ہوئے زخمیوں کی جلد شفایابی کے لئے دعاگو ہیں۔

سید عبد الله غریفی

شیخ محمد صالح الربیعی

شیخ محمد صنقور

شسخ محمود العالی

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .