۱۰ فروردین ۱۴۰۳ |۱۹ رمضان ۱۴۴۵ | Mar 29, 2024
جامعه المصطفی

حوزہ / پاکستان کے شہر پشاور میں شیعہ مسجد میں خودکش حملے کے خلاف جامعۃ المصطفی العالمیہ نے بیانیہ صادر کر کے اس المناک سانحے کی شدید مذمت کی ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اس بیانیہ کا متن اس طرح ہے:

باسمہ تعالی

بِأَيِّ ذَنْبٍ قُتِلَتْ

پاکستان کے شہر پشاور میں شیعہ مسجد میں نماز جمعہ میں مشغول نمازیوں پر خودکش حملے میں دسیوں بے گناہ افراد کی شہادت نے دنیا کے تمام آزاد انسانوں کے دلوں کو مجروح کر دیا ہے۔

اس المناک سانحے میں ملوث افراد پاکستان میں مسلمانوں کے درمیان اتحاد و وحدت کو پارہ پارہ کر کے مذہبی فتنہ ایجاد کرنا چاہتے ہیں۔

جامعۃ المصطفی اس المناک سانحے کی شدید مذمت کرتے ہوئے ملتِ پاکستان اور شہداء کے خاندانوں کو تعزیت پیش کرتا ہے اور اس سانحے میں شہید ہونے والوں کے درجات میں بلندی اور زخمیوں کی مکمل صحت یابی کے لئے خدا کے حضور دعاگو ہے۔

امید ہے ملتِ پاکستان، علماء اور اس ملک کے حکام اپنی دوراندیشی سے دشمن کی مذموم سازش کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔

جامعۃ المصطفی العالمیہ، قم

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .