حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،ڈپٹی سیکرٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان و رکن جی بی کونسل شیخ احمد علی نوری نے پشاور میں ہونے والے خود کش دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشتگردی کا یہ واقعہ ثابت کرتا ہے کہ ابھی تک دہشتگردانہ ذہن رکھنے والے عناصر کا خاتمہ نہیں ہوا، یہ ایک سوچی سمجھی سازش اور وطن عزیز کا امن تباہ کرنے کی مذموم کوشش ہے۔
انہوں نے ریاستی اداروں سے سانحے کے ماسٹر مائنڈ مجرموں کو کیفرِ کردار تک پہنچانے کا مطالبہ کرتے ہوئے سانحے میں شہید ہونے والے شہداء کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت کیا اور اللہ پاک سے شہداء کی بلندی درجات اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کے لئے دعا کی۔