۸ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۸ شوال ۱۴۴۵ | Apr 27, 2024
پشاور دھماکہ

حوزہ/ اہلسنت قائدین نے پشاور سانحے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے ملزمان کی گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، جمعیت علماء پاکستان (نورانی) اور ملی یکجہتی کونسل کے صدر ابوالخیر ڈاکٹر محمد زبیر، سیکرٹری جنرل پیر صفدر شاہ گیلانی، قاری زوار بہادر لاہور کے امیر مفتی نعیم جاوید نوری، جمعیت علماء اسلام (س) کے مولانا عبدالروف فاروقی، پیر عبدالقدوس نقشبندی، قاری اعظم حسین، جماعت اہلحدیث پاکستان کے حافظ عبدالغفار روپڑی، حافظ عبدالوحید شاہد روپڑی، مرکزی جماعت اہلسنت پاکستان کے صدر پیر عبدالخالق قادری سیکرٹری جنرل پیر سید عرفان مشہدی اور سید احسان گیلانی سمیت دیگر نے پشاور دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے افسوس کا اظہار کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق، جے یو پی کے صدر ابوالخیر ڈاکٹر محمد زبیر مفتی نعیم جاوید نوری نے پشاور کی جامع مسجد میں دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے زخمی ہونیوالوں کی جلد صحتیابی کیلئے دعا بھی کی۔

جے یو آئی (س) جمعیت علماء اسلام (س) کے مولانا عبدالروف فاروقی، پیر عبدالقدوس نقشبندی، قاری اعظم حسین نے پشاور دھماکے پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا کہ دہشتگردوں نے معصوم نمازیوں کو نشانہ بناکر انسانیت پر حملہ کیا۔

جماعت اہلحدیث پاکستان کے حافظ عبدالغفار روپڑی، حافظ عبدالوحید شاہد روپڑی نے نیشنل ایکشن پلان پر حقیقی عملدرآمد نہ ہونے کو افسوسناک قرار دیتے ہوئے کہا کہ حکومت ملوث عناصر اور ان کے سہولتکاروں کو فوری گرفتار کرے۔

مرکزی جماعت اہلسنت پاکستان کے صدر پیر عبدالخالق قادری، سیکرٹری جنرل پیر سید عرفان مشہدی، سید احسان گیلانی سمیت دیگر کی جانب سے بھی پشاور دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی۔

مولانا فضل الرحمان نے بھی قیمتی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس کرتے ہوئے دھماکے کے زخمیوں کی جلد صحتیابی کیلئے دعا کی ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .