حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، آیت اللہ العظمی سیستانی کے دفتر کی جانب سے آج پاکستان کے شہر پشاور میں نماز جمعہ کے موقع پر جامع مسجد رسالدار میں ہونے والے خود حملہ کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ہم اس بھیانک جرم کی مذمت کرتے ہیں اور حکومت پاکستان سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ بے گھر لوگوں بالخصوص مذہبی اقلیتوں کو دہشت گرد گروہوں کے ظلم اور جرائم سے محفوظ رکھنے کے لیے احتیاطی تدابیر اور اقدامات انجام دے۔
بیانیہ کا متن اس طرح ہے:
بسم اللہ الرحمن الرحیم
انا للہ و انا الیہ راجعون
پشاور پاکستان کے مومن بھائیو اور بہنو
السلام علیکم ورحمة الله وبرکاته
پشاور کی کوچہ رسالدار جامع مسجد میں آج نماز جمعہ کے دوران پیش آنے والا دردناک سانحہ، جس کے نتیجے میں بڑی تعداد میں بے گناہ نمازی شہید اور زخمی ہوئے، انتہائی رنج و غم کا باعث ہے۔ آپ تمام عزیزوں اور سوگوار خاندانوں خدمت میں تعزیت پیش کرتے ہوئے ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے، ہم اس المناک واقعے کے تمام متاثرین اور شہداء کے لیے صبر اور شفائے عاجل کی دعا کرتے ہیں۔
حوزہ علمیہ نجف اشرف اور مرجعیت، مسلمانوں کے اتحاد کو نشانہ بنانے والے اس بھیانک جرم کی مذمت کرتی ہے، اور حکومت پاکستان سے مطالبہ کرتی ہے کہ وہ بے گھر لوگوں بالخصوص مذہبی اقلیتوں کو دہشت گرد گروہوں کے ظلم اور جرائم سے محفوظ رکھنے کے لیے احتیاطی تدابیر اور اقدامات کرے، مذہبی اجتماعات کو انتہا پسند اور سخت دل گروہوں کے پرتشدد اور وحشیانہ حملوں کا نشانہ نہ بننے دیں۔
اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ وہ پاکستانی عوام کی عزت اور سربلندی کو ہمیشہ قائم رکھے۔
30/رجب/1443ھ
دفتر آیت اللہ العظمی سیستانی - نجف اشرف