حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، صدرِ جامعہ روحانیت بلتستان پاکستان حجۃ الاسلام محمد حسین حیدری نے پشاور بم دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ حالیہ غمناک واقعہ اسلامی تعلیمات سے دوری اور حکمرانوں کی اسلامی قوانین کے نفاذ سے رُوگردانی کا نتیجہ ہے۔ ہم پشاور مسجد میں ہونے والے بم دھماکے کی پر زور مذمت کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ بے گناہ لوگوں کو نشانہ بنانا انسانیت اور مذہب کی منافی ہے، شہید ہونے والوں کے لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں اور حکومت پاکستان سے مطالبہ کرتے ہیں کہ دھماکے میں ملوث عناصر کو کیفرِ کردار تک پہنچانے کیلئے عملی اقدامات اٹھائے۔