۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
اصغریہ علم و عمل تحریک

حوزہ / اصغریہ علم و عمل تحریک پاکستان کے مرکزی صدر شہزاد رضا نے پشاور سانحہ پر انتہائی دکھ و غم کا اظہار کیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اصغریہ علم و عمل تحریک پاکستان کے مرکزی صدر شہزاد رضا نے پشاور سانحہ پر انتہائی دکھ و غم کا اظہار کیا ہے۔ کل سندھ بھر میں احتجاجی مظاہرے کیے جائیں گے۔

اصغریہ علم و عمل تحریک پاکستان کے مرکزی صدر نے اپنے بیان میں کہا: یہ پہلی بار نہیں ہوا کہ مسجد میں بے گناہ نمازیوں کو شہید کیا گیا ہے بلکہ کئی دہائیوں سے ایک سوچی سمجھی سازش کے تحت پاکستان میں شیعہ کو ٹارگٹ کیا جارہا ہے لیکن ہم کسی بھی طرح جھکنے والے نہیں ہیں۔

انہوں نے کہا: پاکستان دشمن قوتیں ملک میں شیعہ سنی فسادات کی آگ کو ہوا دینا چاہتی ہیں لیکن یہاں پر شیعہ سنی کا آپس میں کوئی جھگڑا نہیں بلکہ ایسی مذموم حرکات کرنے والے ملک دشمن قوتیں ہیں جو پاکستان کو کمزور کرنا چاہتی ہیں۔

اصغریہ علم و عمل تحریک پاکستان کے مرکزی صدر شہزاد رضا نے کہا: ہم پشاور واقعہ کی پرزور مذمت کرتے ہیں اور کل بروز ہفتہ سندہ بھی میں احتجاجی مظاہروں کا اعلان کرتے ہیں۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .